جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

’’رانا ثنا کا کلمہ طیبہ پڑھنے سے انکار‘‘ لائیو شو میں بار بار مطالبہ کرنے پر جانتے ہیں آگے سے جواب دیتے ہوئے کیا کہہ گئے

datetime 8  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)رانا ثنا کا طاہر اشرفی کے مطالبے پر لائیو شو میں کلمہ پڑھنے سے انکار، خواجہ سعد رفیق کے مشورے سے داتا صاحب کے اس سال ہونے والے عُرس میں یہ عمل ہو چکا ، اپنے ہر بیان کے حوالے سے ہر قسم کی وضاحت کرنے کو تیار ہوں ہر عمل ، ہر قول اور ہر گفتگو کی معذرت اور وضاحت دینے کو تیار ہوں۔لیکن میں اس چیز کو مذاق بنانے کو تیار نہیں،

صوبائی وزیر قانون کا طاہر اشرفی کو جواب۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی نیو نیوز کے پروگرام میںصو بائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو میزبان عاصمہ چوہدری اور پروگرام میں موجود مذہبی اسکالر علامہ طاہر اشرفی نے جب کلمہ پڑھ کر معاملے کو ختم کرنے کا کہا تواس پر رانا ثناء اللہ نے کلمہ پڑھنے کے بجائے اس مطالبے کو کلمے کا مذاق اڑانےکے مترادف قرار دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ نبی کریم ﷺ کافروں کو مسلمان کیا کرتے تھے لیکن اب کچھ لوگ مسلمانوں کو کافر قرار دے رہے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ خواجہ سعد رفیق کے مشورے سے داتا صاحب کے اس سال ہونے والے عُرس میں یہ عمل ہو چکا ہے ۔ خواجہ صاحب سے بات ہوئی تو ڈاکٹر اشرف جلالی نے کہا کہ آپ نے مجھے بلایا ہی نہیں، جس پر خواجہ صاحب نے مجھ سے دوبارہ پوچھا کہ اگر آپ کو اشرف جلالی سے ملوانا چاہوں تو میں نے جواب دیا کہ میں آپ کا پابند ہوں۔آپ جیسا کہیں گے کر لوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے ہر بیان کے حوالے سے ہر قسم کی وضاحت کرنے کو تیار ہوں ہر عمل ، ہر قول اور ہر گفتگو کی معذرت اور وضاحت دینے کو تیار ہوں۔لیکن میں اس چیز کو مذاق بنانے کو تیار نہیں ہوں۔ اس موقع پر طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ میرا ہر گز مطلب یہ نہیں کہ اس معاملے کو مذاق اور ٹھٹھہ بنایا جائےبلکہ میں نے یہ بات حالات کے تناظر میں معاملے کو ختم کرنے کیلئے کی ہے

جس پر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ میرے ایمان پر شک کرنے والوں کے سامنے بھی میں کلمہ پڑھ لوں تب بھی وہ نہیں مانیں گے۔

موضوعات:



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…