جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

نئی مردم شماری کے نتائج،پاکستانی حجاج کرام کو بڑی خوشخبری سنادی گئی

datetime 7  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا کہ نئی مردم شماری کے مطابق پاکستان کا حج کوٹہ بڑھانے کیلئے سعودی حکام کے ساتھ بات چیت جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال پاکستان کا حج کوٹہ 189210اور اگر نئی مردم شماری کے مطابق کوٹہ دیا گیا تو امید ہے 27ہزار مزید حاجیوں کو حج کی سعادت حاصل ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حاجیوں کیلئے حرم شریف کے

نزدیک گروپ کی شکل میں مکتب حاصل کرنے کیلئے بھی بات چیت جاری ہے تا کہ ہمارے حاجی حضرات کو نزدیک ہی رہائش کی سہولت دستیاب ہو سکے۔ انہوں نے امریکہ کے صدر ٹرمپ کی طرف سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور امریکہ کا سفارتخانہ وہان منتقل کرنے کے اعلان کی پرزور الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ ٹرمپ کے اس اقدام سے پوری مسلم امہ سمیت سب کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور اس سے دنیا کے امن کو شدید دھچکا لگے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ 2018کی حج پالیسی پر کام جاری ہے اور اس سلسلے میں تاجر برادری کی سفارشات پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا۔ عمرہ زائرین کیلئے بائیومیٹرک تصدیق کی شرط کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی سفارتخانے سے کہا گیا کہ وہ جو کمپنی بائیو میٹرک تصدیق کرے گی وہ پاکستان میں ضلعی سطح پر اپنے مراکز قائم کرے تا کہ لوگوں کو اپنے علاقے میں ہی یہ سہولت حاصل ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان میں عمرہ زائرین کی بائیو میٹرک تصدیق ہو جائے تو پھر ائیرپورٹ پر اس کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے تا کہ عمرہ زائرین کا وقت ضائع نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگر انڈیا، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک کو بائیومیٹرک تصدیق سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے تو پھر پاکستان کو بھی

اس سے مستثنیٰ قرار دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حج و عمرہ پر جانے والوں کیلئے حکومت سہولیات کو مزید بہتر کرے گی اور یقین دہانی کرائی کہ چیمبر کا اگر وفد حج پر جانا چاہے تو ان کی وزارت ہر ممکن تعاون کرے گی۔ اپنے استقبالیہ خطاب میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحید نے کہا کہ موجودہ حکومت نے حاجیوں کیلئے رہائش، کھانے پینے اور ٹرانسپورٹ سمیت دیگر سہولیات کو کافی بہتر کر لیا ہے جو قابل ستائش ہے۔

انہوں نے کہا کہ اچھی سہولیات کی وجہ سے لوگ اب سرکاری سکیم کے تحت حج پرجانے کو ترجیح دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکام نے پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے بائیو میٹرک تصدیق کی شرط عائد کی ہے جس سے انہیں بہت مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ائیرپورٹ پر ان کی بائیومیٹرک تصدیق پہلے ہی کی جا رہی ہے تو ویزے کی درخواست کیلئے پاکستان میں اس کی ضرورت نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت مذہبی امور اس سلسلے میں عمرہ زائرین کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت مذہبی امور چیمبر کے ممبران کیلئے ایک رعایتی حج پیکج فراہم کرنے پر غور کرے تا کہ ہر سال تاجر براری کے ممبران حج کی سعادت حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سے حج پر جانے والوں کوٹریننگ فراہم کرنے کیلئے چیمبر اپنی عمارت میں سہولت فراہم کرنے کو تیار ہے۔انہوں نے ٹرمپ کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم امہ متحد ہو کر اس فیصلے کے خلاف مہم چلائے تا کہ امریکہ اور اسرائیل کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد نوید، نائب صدر نثار مرزا، میاں اکرم فرید، اعجاز عباسی، خالد چوہدری، ملک اختر، اشفاق چھٹہ، عباس ہاشمی، ندیم منصور، محترمہ ناصرہ علی، دلدار عباسی، صلاح الدین اعوان، چوہدری عرفان، عزت بخش، راجہ عبدالمجید، حضورالسلام اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور تاجر برادری کی طرف سے ٹرمپ کے اعلان کی پرزور مذمت کرنے کیلئے ایک متفقہ قرارداد پاس کی گئی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…