کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سزائے موت پانے والے ایک سو سات خطرناک دہشت گردوں نے فوجی اور انسداد دہشت گردی عدالتوں کے فیصلے چیلنج کردیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ کی جیلوں میں سزائے موت کے منتظر ایک سو سات قیدیوں نے فوجی اور انسداد دہشتگردی کی عدالتی فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔جبکہ آٹھ خطرناک
دہشت گردوں نے موت کی سزا کے خلاف فوجی عدالتوں کے فیصلے پر صدر مملکت کو اپیل کردی ہے، اپیل کرنے والے میں سانحہ صفورا، پاک فوج کے جوانوں پر حملہ کیس میں موت کی سزا پانیوالے دہشتگرد بھی شامل ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلے عدالتوں میں چیلنج ہونے کے باعث ایک بھی دہشتگرد کا بلیک وارنٹ جاری نہیں ہوسکا ہے۔