پشاور(این ا ین آئی)دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر محکمہ انسداددہشتگردی اتھارٹی نے ریڈ الرٹ جاری کردیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق قومی محکمہ انسداد دہشتگردی اتھارٹی نے پشاورمیں دہشتگردی کے خطرہ کا ریڈ الرٹ جاری کردیا ریڈالرٹ پولیس سمیت متعلقہ اداروں کو بھی ارسال کردتے ہوئے
سخت سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت جاری کی ہے ، الرٹ کے مطابق دہشتگرد سرکاری اداروں کو نشانہ بناسکتے ہے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کرے ، ریڈ الرٹ پانچ دسمبر کو جاری کیا گیا ہے ۔دریں اثناء خیبرپختونخوا میں تعلیمی اداروں پر حالیہ دہشتگردی کے پیش نظر پولیس نے ان کی سیکورٹی مزید سخت کرنے کیساتھ ساتھ جوائنٹ سیکیورٹی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔ سنٹرل پولیس لائن کے مطابق آئی جی پی خیبرپختونخوا صلاح الدین محسود نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کی سیکورٹی مزیدسخت کرنے کے ساتھ ساتھ جوائنٹ سیکورٹی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا ہے سینئر پولیس افسران پر مشتمل کمیٹی میں سیکرٹری تعلیم و ہائیر سیکنڈی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔کمیٹی صوبے پھر کے تعلیمی اداروں کے لیے کیے گے سیکورٹی اقدامات رپورٹ تیار کرئے گی۔کمیٹی تعلیمی اداروں کے لیے بنائیگے ایس او پیز بھی چیک کریں گے۔کمیٹی میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی۔ڈی ٓائی جی مرادن ۔ڈی آئی جی آپریشش اور سی سی پی او پشاورشامل ہیں کمیٹی سات دن میں اپنی مکمل رپورٹ سنٹرل پولیس افس کو ارسال کرئے گی۔