اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

سی پیک منصوبہ پاکستان کوعلاقائی تجارتی مرکز میں بدل دے گا، سربراہ پاک بحریہ

datetime 5  دسمبر‬‮  2017 |

کراچی(سی پی پی ) سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاک چین بحری تجارت میں آئندہ چند برسوں میں مزید اضافہ ہوگا جبکہ سی پیک منصوبہ پاکستان کوعلاقائی تجارتی مرکز میں بدل دے گا، جہازسازی کامنصوبہ پاک چین دوستی کامظہر ہے، خصوصی اقتصادی زون سے پاک بحریہ کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوا۔

کراچی میں پاکستان اور چین کے تعاون سے بننے والے بحری جہاز کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ جہاز سازی کا منصوبہ پاک چین دوستی کی اعلی مثال ہے اور پاک چین بحری تجارت میں آئندہ چند برسوں میں مزید اضافہ ہوگا، پٹرولنگ جہاز سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے جب کہ جہاز کو آج مختلف ٹیسٹ کے لیے سمندر میں اتارا جارہا ہے، جہاز پاک میری

ٹائم کے لیے چین کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں میری ٹائم نے بہت سی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں تاہم جدید تقاضوں کے مطابق میری ٹائم کی استعداد بڑھانے کی ضرورت ہے جب کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کوعلاقائی تجارتی مرکز میں بدل دے گا۔نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ جہازسازی کامنصوبہ پاک چین دوستی کامظہر ہے، خصوصی اقتصادی زون سے پاک بحریہ کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…