اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اس وقت تک پارٹی نہیں چھوڑوں گا جب تک مجھے نکال نہیں دیا جاتا، میر ظفر اللہ جمالی کی طرح قومی اسمبلی میں کھڑے ہو کر پارٹی کے خلاف ووٹ نہیں دیا ، گھر بیٹھ کر خاموش رہا جس کی پاداش میں شوکاز نوٹس دیا گیا، موجودہ حالات میں بھی میاں نوازشریف اور پارٹی کیساتھ ہوں، ملکی معیشت کو ڈبونے والے اور ملک کو دنیا میں بدنام کرنے والے اسحاق ڈار
کوشوکاز نوٹس کیوں نہیں دیا جاتا، میرے باپ داد کو دنیا جانتی ہے جو اسمبلیوں میں منتخب ہو کر آتے رہے، اسحاق ڈار اپنے دادا کا نام بتا کر بتائیں کہ ان کے دادا کی ملک و قوم کیلئے کیا خدمات ہیں، مجھے شوکاز نوٹس دینے سے پہلے پارٹی کو چاہیے تھا کہ وزیرمملکت انوشہ رحمان کو بھی نوٹس دیا جاتا جس نے غیر ملکی سفیروں کو ایک متنازعہ خط لکھا، ن لیگ کے ممبر قومی اسمبلی رضا حیات ہراج کا پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ملنے والے شوکاز نوٹس پر شدید ردعمل۔تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے ممبر قومی اسمبلی رضا حیات ہراج نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی کی جانب سے ملنے والے شوکاز نوٹس پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت تک پارٹی نہیں چھوڑوں گا جب تک مجھے نکال نہیں دیا جاتا، میر ظفر اللہ جمالی کی طرح قومی اسمبلی میں کھڑے ہو کر پارٹی کے خلاف ووٹ نہیں دیا ، گھر بیٹھ کر خاموش رہا جس کی پاداش میں شوکاز نوٹس دیا گیاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست ضرور کرینگے مگر اداروں کو نشانہ نہیں بنائیں گے۔ ملکی معیشت کو ڈبونے والے اور ملک کو دنیا میں بدنام کرنے والے اسحاق ڈار کوشوکاز نوٹس کیوں نہیں دیا جاتا۔ میرے باپ داد کو دنیا جانتی ہے جو اسمبلیوں میں منتخب ہو کر آتے رہے، اسحاق ڈار اپنے دادا کا نام بتا کر بتائیں کہ ان کے دادا کی ملک و قوم کیلئے کیا خدمات ہیں۔رضا حیات ہراج کا کہنا تھا کہ پارٹی کو چاہیے تھا کہ وزیرمملکت انوشہ رحمان کو بھی نوٹس دیا جاتا جس نے غیر ملکی سفیروں کو ایک متنازعہ خط لکھا ۔ نیب کو مطلوب لوگ آج بھی کابینہ کا حصہ ہیں۔