منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

سانحہ ماڈل ٹاؤن،فیصلے کی گھڑی آگئی،لاہور ہائیکورٹ نے بڑا اعلان کردیا

datetime 4  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کا 3 رکنی فل بنچ 5دسمبر کوایک بجے دوپہرسانحہ ماڈل ٹان کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ جاری کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے فیصلہ سنائے گا،اس سلسلے میں پیشی فہرست جاری کر دی گئی ۔جسٹس عابد عزیز شیخ ،جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس قاضی امین پرمشتمل 3رکنی فل بنچ نے گزشتہ ہفتے پنجاب حکومت کی انٹراکورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، حکومت نے سنگل بنچ کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے یہ قانونی نکتہ اٹھایا تھا کہ جوڈیشل انکوائری رپورٹ جاری کرنا یانہ کرنا حکومت کا صوابدیدی اختیار ہے ،قانونی طور پر

جوڈیشل انکوائری رپورٹ کو شہادت کے طور پر کسی عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکتا۔انکوائری رپورٹ پبلک کی گئی تو یہ سانحہ ماڈل ٹان کے ٹرائل پر اثرانداز ہوگی اور رپورٹ کے مندرجات سے ملک میں امن عامہ کی صورتحال خراب ہونے کا بھی خدشہ ہے، سانحہ ماڈل ٹان کے متاثرین کا موقف تھا کہ رپورٹ کو بطور شہادت ٹرائل میں استعمال نہیں کیا جائے گا لیکن رپورٹ کے حقائق جاننا متاثرین کا بنیادی حق ہے، فل بنچ نے دوران سماعت ایک موقع پر ماڈل ٹان انکوائری رپورٹ کو طلب کر کے اس کے مندرجات کا جائزہ لینے کے بعد رپورٹ واپس کر دی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…