جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

حکومت عوام سے کیے ہوئے وعدے پورے کر رہی ہے، احسن اقبال

datetime 4  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارووال(آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت عوام سے کیے ہوئے وعدے پورے کر رہی ہے۔اور ملک کی معشیت دن بدن بہتر سے بہتر ہورہی ہے۔ مگر چندملک دشمن عناصر اس کی ترقی میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔سی پیک منصوبہ مکمل ہونے سے پاکستان کی معیشت میں بہتری آئے گی۔بھارت سمیت چنددشمن ممالک ہماری راہ میں مسائل کھڑے کر رہے ہیں۔اور وہ سی پیک کو سبو تاژکرنے کے لیے ملک کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ مگر ان کی ہر سازش ناکام ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کی شب ایم آر لنک کینال تھلی ملیاں روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ؐ سب مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے اس سے انکار کرنے والے مسلمان نہیں ہوسکتے ۔ چندر وز قبل ہم ایک بہت بڑی سازش سے بچ گئے۔ دشمن کا مقصد مذہب کی بنیاد پر فسادات کروانا تھا۔اگر اس کو فوری طور پر کنٹرول نہ کیا جاتا تو ملک میں خانہ جنگی کے حالات پید اہوسکتے تھے۔مذہب کے نام پر سیاست کرنے والے خدا کے لیے ملک کو چلنے دیں۔ ہمیں ملکر ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ انہوںنے ضلع نارووال میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 2008ء کے نارووال اورآج کے نارووال میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ دوسرے اضلاع اب نارووال کی نقل کرتے ہیں۔ ضلع نارووال کے عوام کے لیے 14ارب روپے سے موٹر وے لنک کا منصوبہ زیر تعمیر ہے جو نارووال سے لاہور اور موٹر وے کے سفر کو تیز ترین کر دے گا۔ 71کلو میٹر کی مختلف سڑکیں ضلع نارووال میں منظور ہو گئی ہیں جن کی تعمیر کا کام جلد شروع ہو جائے گا۔ تعلیمی ترقی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ضلع نارووال میں 150سے زائد نئے اسکول اور بہت سے کالج اور یونی ورسٹیاں قائم کی گئی ہیں۔ یونی ورسٹی آف گجرات کو یونیورسٹی آف نارووال بنا دیا جائے گا۔ نارووال میں اب ہر تعلیمی شعبے سے متعلق تعلیمی ادارہ موجود ہے۔ اگلے سال نارووال کو میڈیکل

کالج کی سہولت بھی دی جائے گی۔ اور وٹر نری کالج بھی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک سے ملک آئندہ10،20سال میں ترقی یافتہ ملک بننے جا رہا ہے۔ معیشت کے پہیے کا رواں دواں ہونا نیک نیتی اور دن رات لگن سے کام کرنے کا نتیجہ ہے۔ امن وامان کی صورتحال بہتر ہورہی ہے۔اور ا ن شاء اللہ وہ دن دور نہیں جب پاکستا ن امن کا گہوارہ بنے گا۔ مسلم لیگ ن کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔اور عام انتخابات 2018میں ہونگے۔

اور ملک دشمن عناصر کو بھر پور شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔اور انشاء اللہ مسلم لیگ ن ایک بار پھر بر سر اقتدار آکر ترقی و خوشحالی کے سفر مزید آگے برھائے گی۔ ہماری محب وطن قیادت اپنے غیور عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر ملک کو عظیم تر بنانے میں بلا خوف خطر اپنا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مسلم لیگ ن متحد ہے اور ملک کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…