بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پیپلزپارٹی کی دو اہم خواتین کی آرمی چیف کی اہلیہ سے ملاقات آصف زرداری کا آرمی چیف کو کیا پیغام پہنچایا، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 4  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’’خبردار‘‘جس کے میزبان معروف کالم نگار آفتاب اقبال نے ایک خبر کو خاکےکے ذریعے عوام تک پہنچایا ہے، آفتاب اقبال دراصل خبر یہ دینا چاہتے تھے کہ پیپلزپارٹی کی دو اہم خواتین نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی اہلیہ سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے پیپلزپارٹی کی قیادت کا پیغام آرمی چیف تک پہنچایا ہے

کہ آپ پیپلزپارٹی کی دو اہم شخصیات آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو معافی دے دیں اس کے بعد آپ جو کہیں گے ہم کرینگے چاہے آپ مارشل لا بھی لگا دیں ہم آپ کا ساتھ دینگے۔ اس خبر کو خاکے کے ذریعے عوام تک بڑے ہی خوبصورت انداز میں پہنچایا گیا ہے۔ پروگرام ’خبردار‘میں ایک خاکے کا کردار جو تھانے سے ایک غریب ایکٹر کو چھڑوانے کیلئے آتا ہے اور اسی دوران آفتاب اقبال اس سے تازہ ترین سیاسی صورتحال سے متعلق استفسار کرتے ہیں جس پر وہ جواب دیتے ہوئے کہتا ہے کہ پیپلز پارٹی کی دو خواتین نے راولپنڈی میں ایک اہم شخصیت کی اہلیہ سے ملاقات کی ہےجس میں کہا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی کی دو اہم شخصیات کو معافی دی جائے جس کے بدلے میںپیپلزپارٹی فوج کا ساتھ دینے کیلئے تیار ہے۔ پیپلزپارٹی کی جن دو شخصیات سے متعلق بات کی گئی ہے اس میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور شامل ہیں۔ خاکے کے کردار کا کہنا تھا کہ اس پیغام کے جواب میں کہا گیا ہے کہ ایسا نہیں ہو سکتا احتساب سب کا ہو گا، کسی کو معافی نہیں ملے گی۔ خاکے کے ایک اور کردار نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے یہاں تک کہہ دیا گیاہے کہ آپ مارشل لا لگا دیں تب بھی ہم آپ کا ساتھ دینگے مگر آصف زرداری اور فریال تالپور کو معافی دے دیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…