ہفتہ‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پاکستان کے سب سے بڑے1.3 کلومیٹر طویل بیجنگ انڈرپاس کا افتتاح کر دیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لاہور میں کینال روڈ پر پاکستان کے سب سے بڑے بیجنگ انڈرپاس کا افتتاح کر دیا۔ افتتاح کے بعد وزیراعلیٰ مکمل ہونے والے انڈرپاس سے گزرے اور اس کا معائنہ کیا۔ 1.3 کلومیٹر طویل انڈرپاس 125 دن کی قلیل مدت میں مکمل کیا گیا ہے ۔ بیجنگ انڈر پاس کی اونچائی 5.1میٹر ہے جس میں سے ہر قسم کی ٹریفک گزرسکتی ہے اور اس انڈرپاس سے روزانہ اڑھائی لاکھ گاڑیاں گزریں گی۔

اس منصوبے کی تکمیل سے ٹھوکر نیاز بیگ سے لے کر ہربنس پورہ تک کینال روڈ سگنل فری ہو گیا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے بیجنگ انڈرپاس کے افتتاح کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ انڈرپاس کے منصوبے پرتقریباً ساڑھے تین ارب روپے لاگت آئی ہے اور یہ پاکستان کا سب سے بڑا انڈرپاس ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔ میں اس منصوبے کی شاندار اور بروقت تکمیل پر اہلیان لاہور کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 1.3 کلومیٹر طویل یہ انڈرپاس فن تعمیر کا ایک اعلیٰ شاہکار ہے جس سے ٹریفک کے بہاؤ میں بے پناہ بہتری آئے گی۔ اس انڈر پاس پر ریلوے کی گاڑیوں کی گزرگاہیں بھی بنائی گئی ہیں جس سے ریل گاڑیوں کی آمد و رفت میں بھی سہولت ہوگی۔ اس سے ملحقہ سڑک رنگ روڈ سے ملتی ہے اور اس سے شہریوں کو بہت ریلیف ملے گا اور ان کا قیمتی وقت بچے گا۔ انہوں نے کہا کہ بیجنگ انڈرپاس کے اس شاندار منصوبے سے شہر لاہور کے عوام کو بہترین سہولت ملے گی۔ ان کا قیمتی وقت بچے گا اور شہری بروقت اپنی منزل پر پہنچیں گے۔ اس انڈرپاس سے روزانہ لاکھوں گاڑیاں گزریں گی اور ٹریفک مینجمنٹ میں نمایاں بہتری آئے گی۔ لاہو رکی بڑھتی ہوئی ٹریفک پر قابو پانے کے لئے یہ بہترین منصوبہ ہے اور میں منصوبے کی تکمیل پر ایک بار پھرشہریوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ شفافیت، معیار اور فن تعمیر کا

اعلیٰ شاہکار ہے۔ جدید اور معیاری انفراسٹرکچر معاشی ترقی کو تیز کرنے کا باعث بنتا ہے۔ پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں اربوں روپے کی لاگت سے انفراسٹرکچر بہتر بنایا ہے۔ صوبے میں سڑکوں، انڈرپاسز، فلائی اوورز کا جال بچھا دیا ہے۔ انفراسٹرکچر کے تمام منصوبے شفافیت اور معیار کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے اس انڈرپاس کا نام بیجنگ انڈرپاس رکھا گیا ہے اور یہ منصوبہ پاکستان اور چین کی دوستی کی شاندار یادگار ہے اور آج ہمارے درمیان چین کے قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیجنگ انڈرپاس درحقیقت لاہور اور بیجنگ کے درمیان تعلقات کا ایک پل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے اور ہم چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کا عظیم تحفہ دینے پر چین کی قیادت، حکومت اور عوام کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں اور یہ تحفہ چین کی قیادت کا پاکستان کے عوام کیلئے محبت کا اظہار ہے او رہمیں اس پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت چین نے پاکستان میں 60 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے اور سی پیک ایسا اقتصادی منصوبہ ہے جس سے پورے خطے میں خوشحالی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبے سے جہاں پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا وہاں پورا خطہ اس معاشی منصوبے سے مستفید ہوگا۔ قبل ازیں ڈی جی ایل ڈی اے نے وزیراعلیٰ کو منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ اس منصوبے کو دن رات کام کرکے قلیل مدت میں مکمل کیا گیا ہے اور اس کے افتتاح سے شہریوں کو آمد و رفت میں بے پناہ آسانی آئے گی۔ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، چین کے قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن (Mr. Long Dingbin) ، چیف سیکرٹری اور پنجاب کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…