ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) ماسکو میں وفاقی وزیردفاع خرم دستگیر کی صدارت میں پاکستانی وفد نے رشین وفد سے ملاقات کی۔ رشین وفد کی قیادت وزیر تجارت اور اقتصادی امور ڈینس منڑوو نے کی دونوں ملکوں کے وفود نے تجارت، اکنامک اور تکنیکی شعبوں میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔حالیہ معاہدے کا مقصد دونوں ملکوں کی دو طرفہ تجارت کو فروغ دینا ہے۔ پاکستانی آلو روسی خریدنے پر
راضی ہوگئے ٗ جلد کینو کی قیمت پر مذاکرات ہوں گے جبکہ اگلے 3 برسوں میں روس کو برآمدات 10 کروڑ سے بڑھ کر 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ جائے گی۔پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز امپوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین وحید احمد نے بتایا کہ پاکستانی وفد ریشن حکام کو آلو کی برآمد پر آمادہ کرنے میں کامیاب ہوگئے اور اب جلد پاکستانی آلو ریشین مارکیٹ میں فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔