پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

سندھ میں جوڑ توڑ عروج پر،اہم سیاسی شخصیات نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی /نوشہروفیروز (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء و سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت علی خان جتوئی نوشہروفیروز پہنچے جہاں پی ٹی آئی رہنماء سید کاظم علی شاہ امان علی شاہ کی جانب سے منعقدہ ورکرز کنونشن میں شرکت کی جہاں پرمشہور شخصیت قاضی فیص محمد کے خاندان سے تعلق رکھنے والے منور قاضی ، عبیداللہ بخاری نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ،

مورو میں پی ٹی آئی رہنماء و سابق ناظم نوشہیروفیروز زبیر کوریجو کی جانب سے منعقدہ ورکرز کنونشن میں شرکت کی جہاں پر پیپلزپارٹی کے سرگرم رہنماء ممتاز چانڈیو کے کزن احمد علی چانڈیو نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ، جبکہ سندھ کی مشہور درگاہ رانی پور کے گدی نشین پیر آف رانی پور سید احمد علی شاہ جیلانی اور سید علی اکبر شاہ جیلانی اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ان موقعوں پر میڈیا سے گفتگو اور خطاب میں سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت علی خان جتوئی نے کہا کہ سندھ میں لوگوں کی تیزی سے پی ٹی آئی میں شمولیت زرداری اور اس کی مافیہ کے خلاف ایک ریفرنڈم ہے سندھ کے لوگ عمران خان کی قیادت اور منشور کو دیکھ کر تحریک کا حصہ بن رہے ہیں تمام شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں پوری سندھ سے لوگ ہم سے رابطے میں ہیں اور جلد وہ بھی شامل ہوجائیں گے عمران خان سندھ کے لوگوں کے درد کو سمجھتے ہیں اور وہ پیپلزپارٹی کے اس ظالمانہ دور سے نجات دلانے کے لیے سندھ کے لوگوں کے ساتھ ہیں ، انہوں نے کہا کہ دس سالا حکومتی دور میں پیپلزپارٹی اپنا کوئی ایک کارنامہ بیان کردے سندھ کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے آصف زرداری نے شرجیل میمن ، ڈاکٹر عاصم ، امداد پتافی جیسے لوگ سندھ کے نمائندے مقرر کیے جوکہ قوم کے لیے شرم کا مقام ہے ، اربوں روپے لوٹنے والے جب اسمبلی پہچتے ہیں تو ان پر پھول برسائے جاتے ہیں

یہی لوگ اگر کسی اور ملک میں ہوتے تو انہیں شاید گولی ماردی جاتی آصف زرداری سندھ کے لوگوں کا قاتل ہے ان سے پوچھا جائے گے ان کے پاس کون سا اللہ دین کا چراغ ہے جس سے اتنی دولت ان کے پاس آگئی میری آصف زرداری سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں اگر میری دشمنی ہے تو صرف ان سندھ کے مظلوم لوگوں کے حقوق کے لیے آج بھی سندھ کے لوگ روٹی کپڑا اور مکان سے محروم ہیں جبکہ علی بابا چالیس چوروں کا ٹولہ خوشحال ہوتا جارہا ہے سندھ میں ہر جگھ تحریک انصاف کے امیدوا ر کھڑے کریں گے اور آصف زرداری کی مافیا کا مقابلہ کریں گے کوئی بھی کچھ کرلے مگر دعوے سے کھتا ہوں

اس دفعہ ووٹ تحریک انصاف کو پڑنا ہے سندھ میں بھی حکومت تحریک انصاف کی ہوگی سندھ کے لوگوں کی خوشحالی کے لیے جدوجہد جاری رکہیں گے ایک سوال کے جواب میں لیاقت علی جتوئی نے کہا کہ ختم نبوت ﷺ پر کوئی سمجھوتہ نہیں اس مسئلے میں ملوث افراد کو سامنے لایا جائے ، آصف زرداری اور نواز شریف اپنے کاروبار کو جمہوریت کا نام دیکر بچانے کے لیے نکل پڑے ہیں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہیں اسمبلیوں میں جعلی نمائندے اور اسمبلی ربڑ اسٹمپ بن چکی ہے جہاں پر زرداری اور نواز شریف کی کرپشن کو تحفظ دینے کے قانون بنائے جاتے ہیں ان ظالموں سے نجات کا ایک ہی طریقہ ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کرکے انتخابات کرائے جائیں تاکہ عوام اپنے حقیقی نمائندے منتخب کرسکے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…