منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

میں عمران خان کی ناک کاٹ کر رکھ دوں گا،مولانافضل الرحمان شدید مشتعل،انتہائی اقدام کی دھمکی دیدی

datetime 2  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر و قومی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے امریکہ کی جانب سے پاکستان کے خلاف الزام تراشی اور پشاور دہشت گردی کے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کی کڑیاں ملتی ہیں قوم ملک دشمن قوتوں کے ارادوں کو مٹی میں ملا دیگی پشاور حملہ آواروں کاافغانستان سے آکر حملہ کرنا ثابت کرتا ہے کہ دہشت گردی میں امریکہ ملوث ہے سکھر میں جے یو آئی سندھ کے ایڈیشنل انفارمیشن سیکریٹری مولانا عبدالحق کے جاری کردہ بیان میں

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی آئی خان سے سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو ، آغا سید محمد ایوب شاہ ، مفتی سعود افضل ہالیجوی ، مولانا عبدالحق مہر و دیگر سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کیا مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ ملکی ترقی و خوشحالی اور استحکام کا منصوبہ اور خطے کیلئے گیم چیلنچز ہے جو کہ امریکہ اور مغربی استعماری قوتوں کی غلام سے مکمل آزادی کی طرف جاتا ہے اسلئے ملک کو نشانہ بنایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت عالمی استعماری قوتوں سے آزادی کی جنگ لڑ رہا ہے اس جنگ میں ریاست کیساتھ کھڑے ہیں قوم کو دوبارہ استعماری قوتوں کی غلامی کے دلدل میں دھکیلنے والوں کو ناکام بنا دینگے سیاسی قوتیں کو وقت حساسیت اور قومی مفادات کو ترجیح دینا ہوگی اور جمہوریت کے چمپئن جمہورت کو تماشہ مت بنائیں ادارے سیاست کرینگے تو ریاست کمزور ہو گی ہم سب کو آئین کے دائرے میں رہ کر کام کرنا چاہئے دھرنا کلچر کو فروغ دیکر پارلیمنٹ اور آئین کو کمزور کرنا یہ سامراجی ایجنڈو ہے ، پی ٹی آئی غیر ملکی ایجنڈے اور طریقہ سے اقتدار میں آئی مگر ان کی یہ حسرت ناتمام رہے گی مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ عمران خان سندھ میں سو جلسے کر کے بھی لاڑکانہ جلسہ کا مقابلہ نہیں کر سکتا مگر افسوس کے میڈیا کے دوستوں نے بھی ہمارے ساتھ انصاف نہیں کیا انہوں نے کہا پشاور ، کوئٹہ اور لاڑکانہ کے ہمارے جلسوں میں لاکھوں عوام کی شرکت تبدیلی کا پیغام ہے اور ہم پر اعتماد کا اظہار ہے مولانا فضل الرحمن نے چیلنج کیا کہ عمران خان مجھے عدالت لے جائیں میں ان کی ناک کاٹ کر رکھ دونگاْ ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…