ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

فیض آباد دھرنا اور زاہد حامد بہانہ تھے ،فرقہ واریت کی جنگ چھڑ گئی تو کسی کے قابو میں نہیں آئے گی ،عاصمہ جہانگیر نے سنگین دعویٰ کردیا

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹرقانون دان عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنا اور زاہد حامد بہانہ تھے ۔ پوری سرکار نشانہ تھی۔ اسٹیبلشمنٹ ملک میں انتشار کی ذمہ دار ہے۔ فرقہ واریت کی جنگ چھڑ گئی تو کسی کے قابو میں نہیں آئے گی ۔ مسائل کا واحد حل آئین او رقانون کی عملداری میں ہے۔ گزشتہ رو ز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سینئر قانون دان عاصمہ جہانگیر ے کہا ہے کہ جب مذہب کو سیاست میں دھکیلتے ہیں تو

معاملات بگڑ جاتے ہیں اور ریاست کو جھٹکے دینے سے حالات ہاتھوں سے نکل جاتے ہیں۔ ملک میں آج ایک آیا تو کل دوسرے آئیں گے ۔دھرنے کے شرکاء منظم انداز میں آئے جن کے پاس آنسو گیس سے بچنے کے آلات ، ڈنڈے تھے او رواپسی پر جنرل صاحب سے دس ہزار روپے بھی لے کر گئے ۔ دھرنے والوں کی پشت پر اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ موجود ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ صرف پنڈی ، اسلام آباد میں نہیں رہتی فوج فیض آباد دھرنے والوں پر فائرنگ نہیں کرسکتی تو بلوچستان میں رہنے والے بھی اس ملک کے شہری ہیں۔ مجھے لگتا ہے یہ لوگ اسی سسٹم کو لپیٹنا چاہتے ہیں۔ ایک سیاستدان دوسرے سیاستدان کے گھروں پرحملہ کرواتے ہیں کل یہ قومی اداروں پر حملہ آور ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بقا پارلیمنٹ سے ہے التجا کرتی ہوں کہ ہماری آئین اور قانون کی عملداری میں ہے ۔ دھرنے والوں کے مطالبات سن کر فیصلے نہ کریں۔ ملک کے اداروں میں خلاء پیدا نہ کریں اگر خلاء پیدا ہو گا جیسے دیگر اسلامی ممالک میں فرقہ واریت کو فروغ دیا جارہا ہے اس کی 100فیصد ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ ہے۔ ملک میں فرقہ واریت کی جنگ چھڑ گئی تو نہ آپ کے قابو میں آئے گی نہ کسی اور کے۔ عاصمہ جہانگیر ک امزید کہنا تھا کہ فیض آباد دھرنے والوں کے پاس اسلحہ موجود تھا اگر وہان ماڈل ٹاؤن کی طرح لوگ مرتے تو تمام معاملات پر کمیٹی بن جاتی ۔سارا مدعا حکومت پر گرتا اور حکومت کی چھٹی کرادیتے ۔ میری نطر میں سابق وزیر قانون ۔۔۔ صڑف بہانہ تھا پوری سرکار نشانہ تھی ،دھرنے والے سیاسی طور پر استعمال ہوئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…