جمعرات‬‮ ، 20 فروری‬‮ 2025 

معروف روحانی پیشوا نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور چیئرمین عمران خان سندھ کی عوام کی امیدوں کا مرکز ہیں ۔ سندھ کی ترقی اور خوشحالی کے خواہشمند سندھ کی عوام اب تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے۔ سندھ کے عوام جانتے ہیں کہ اگر سندھ کو محرومیوں سے کوئی نکال سکتا ہے تو وہ صرف پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان ہیں ، یہی وجہ ہے کہ آج سندھ بھر سے سیاسی رہنما اور کارکنان جوق در جوق تحریک انصاف میں شمولیت

اختیار کر رہے ہیں ۔ یہ باتیں انہوں نے پارٹی سیکریٹریٹ ’’انصاف ہاؤس‘‘ میں شکار پور سے تعلق رکھنے والے سرہندی جماعت کے روحانی پیشوا پیر دیدار سرہندی اور انکے صاحبزادے پیر معصوم شاہ سرہندی سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہیں ۔اس موقع پر پیر دیدار شاہ سرہندی اورپیر معصوم شاہ سرہندی نے چیئرمین عمران خان کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر دیوان سچل، میر ولی مغیری، اظہر لغاری، جونی خان اوڈھواور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…