جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

جماعتوں پر مشتمل ”اسلامی جمہوری اتحاد“قائم،عام انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کردیاگیا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحر یک تحفظ حرمین الشرفین پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر کی قیادت میں10مذہبی جماعتوں نے ’’اسلامی جمہو ری اتحاد پاکستان ‘‘کے نام سے اتحاد قائم کر لیا جوباقاعدہ الیکشن کمیشن میں رجسٹر ڈ کروایا جائیگا جبکہ عام انتخابات میں بھی بھر پور حصہ لیا جائیگا ‘ملک میں قر آن وسنت کے نفاذ ‘تحفظ ناموس رسالت ‘استحکام پاکستان ‘کر پشن کے خاتمے اور ملک کو دہشت گردی سمیت دیگر مسائل سے

نجات دلانے کے ساتھ ساتھ افواج پاکستان سمیت تمام قومی اداروں کے تحفظ کیلئے ملک گیرتحر یک شروع کر نے کا بھی اعلان کر دیا ‘سپر یم کورٹ اور افواج پاکستان کے خلاف تنقید اور سازشیں بند نہ کر نے پر (ن) لیگی اور اسکی حکومت کے خلاف بھی احتجاج کی دھمکی دیدی‘سپر یم کورٹ اور افواج پاکستان کے خلاف سازشیں ا ور اس ان پرتنقید کر نیوالوں کوملک کے غدار اور اغیار کے ایجنٹ قرار دیدیا ۔تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز تحر یک تحفظ حر مین الشر فین پاکستان کے مر کزی سیکرٹر یٹ فردوس مارکیٹ میں ہونیوالے قومی اتحاد کنونشن میں ‘عالمی تحر یک تحفظ حر مین الشر فین پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر‘عالمی مر کزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سر براہ مولانا محمد یزدانی‘ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سر براہ علامہ ممتاز احمد اعوان ‘خاکسار تحر یک کے حکیم عبد الماجد ‘اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے سر براہ مولانا ذاکر رحمن صدیقی ‘اتحاد علماء کونسل پاکستان کے سر براہ مفتی عاشق حسین شاہ ‘شہر یان پاکستان پارٹی کے سربراہ محمد شفیق قادری ‘مر کزی جماعت اہلحدیث پاکستان کے مر کزی صدر مولانا بشیر احمد سلفی ’جمعیت علماء اہلسنت پاکستان کے سر براہ علامہ حسین احمد اعوان اور مجلس احرار اسلام پاکستان کے قائدین اور کارکنان شر یک ہوئے جبکہ میاں محمد طاہر ‘میاں محمد اصغر ‘مولانا مقبول احمد سلفی ‘پروفیسر حافظ محمد نعیم ‘

مولانا مشتاق احمد چیمہ ‘مولانا فیا ض احمد سلفی اور مولانا قاری اکرام الٰہی ظہیر نے بھی اس موقعہ پر خطاب کیا جبکہ کنونشن کے اختتام پر تحر یک تحفظ حر مین الشر فین پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیراعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج اس کنونشن میں ملک میں قر آن وسنت کے نفاذ ‘تحفظ ناموس رسالت ‘استحکام پاکستان ‘کر پشن کے خاتمے اور ملک کو دہشت گردی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلانے کے ساتھ ساتھ افواج پاکستان سمیت تمام قومی اداروں کے تحفظ کیلئے مل کر چلنے پرمتفق ہوئے ہیں

اور آج سے ہی ہم ان اپنے مطالبات کیلئے باقاعدہ تحر یک بھی شروع کر رہے ہیں جو صرف لاہور تک محدود نہیں رہے گی بلکہ ہم اس کا دائرہ کار 4صوبوں اور آزاد کشمیر وگلگت بلتستان تک لیکر جائیں گے اور اس 10جماعتی اتحاد کی باقاعدہ تنظیم سازی بھی کی جا رہی ہے شاید لوگ سوچ رہے ہوں کہ یہ چھوٹی چھوٹی جماعتیں متحد ہوکر کیا کر لیں گی ؟میں بتانا چاہتا ہوں کہ اگر حق اور سچ کیلئے کوئی ایک فرد بھی میدان میں کھڑا ہوجائے تو اس کو شکست دینا مشکل ہوجاتا ہے ہم تعداد میں تھوڑے ہی سہی لیکن ہمارا

حوصلہ اور عزم کسی بھی بڑی سے بڑی جماعت اور اتحاد سے زیادہ مضبوط ہے اور ہم نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ ہم پاکستان کی دیگر سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے بھی رابطے کر یں گے اور ان کو اپنے اتحاد میں باقاعدہ شر کت کی دعوت دیں گے ہم 10جماعتیں اپنے کسی ذاتی مفاد کیلئے نہیں صرف ملک اور قوم کے لیے متحد ہوئیں ہیں اور اللہ تعالی اور رسول ؐ کے بعد ہماری وفاداری پاکستان اور یہاں کے عوام کے ساتھ ہے بدقسمتی سے پاکستان میں عوام اور ملک کے مفادمیں قائم ہونیوالے سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے

اتحادوں نے ہمیشہ قوم مایوس کیا ہے اور ہم بھی ایسے لوگوں سے مایوس ہو چکے ہیں ا ور آج کے بعد ہم اعلان کرتے ہیں کہ کسی ایسے اتحاد اور جماعت کا ساتھ نہیں دیاجائیگا جو ذاتی ‘سیاسی مفادات ‘کر پٹ اور نااہل سیاستدانوں کی حمایت کر یں گی پاکستان آج تاریخ کے بدترین حالات سے گزار رہا ہے ملک میں صرف نام کی حکومت ہے کیونکہ وہ ورزاء جن کا کام ملکی مسائل کا حل کرنے کیلئے اپنے وزارتیں چلانا ہے وہ شر یف خاندان کی کر پشن اور لوٹ مار بچانے میں مصروف ہیں ہم نے جس جدو جہد کا

آغاز کر دیا ہے ہم اس میں ضرور کامیاب ہوں گے اور وہ وقت دورنہیں جب ہم اس ملک میں قر آن وسنت کے نفاذ ‘کر پشن کے خاتمے اور ملک کو دہشت گردی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلانے کی اپنی جنگ میں کامیاب ہوجائیں گے اور ملک میں تحفظ ناموس رسالت ‘پاکستان کی بقا‘سالمیت اور استحکام پاکستان کیلئے کوئی بڑی سے بڑی قر بانی سے بھی دریغ نہیں کیا ئیگا ۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے جد وجہد آئین پاکستان کی حدود میں رہ کر کر یں گے اور یہ اتحاد ملکی ‘ملی اور دینی مفاد میں دوسرے اتحاد وں اور مذہبی اورسیاسی جماعتوں سے تعاون کا آپشن بھی کھلا رکھا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…