جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

ن لیگ توڑنے کی سازش ہم نہیں بلکہ کون کررہاہے؟ دوست محمدکھوسہ نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ نے کہا ہے کہ موجودہ اور آنے والے سیاسی حالات پر گہری نظر ہے اور مستقبل کے حوالے سے جلد فیصلہ کیا جائے گا ،کسی کو حکمران جماعت میں نقب لگانے کی کیا ضرورت ہے اس کی قیادت کا رویہ ہی کافی ہے ،سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے ہمیشہ عزت اور اصولوں کیساتھ سیاست کی ہے وہ دونوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سیاسی رابطے جاری ہیں اور ان میں پیشرفت ہو رہی ہے تاہم جلد مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا

کہ انتخابی سیاست بھرپور طریقے سے کی جائے گی ۔ جنوبی پنجاب میں ترقی کے دعوے کرنے والے عام انتخابات میں ایکسپوز ہو جائیں گے۔ سردار دوست کھوسہ نے کہا کہ جو بھی لوگ ہمارے ساتھ ہیں انہوں نے تمام فیصلوں کا اختیار سردارذوالفقار علی خان کھوسہ کو دے رکھا ہے اور وہ اپنی سیاسی بصیرت کے مطابق یقیناًدرست فیصلہ کریں گے ۔ انہوں نے (ن) لیگ کو توڑنے کی سازش کے سامنے آنے والے بیانات کے سوال کے جواب میں کہا کہ جب آپ کی قیادت کا رویہ ایسا ہو توپھر کیوں کوئی آپ کی جماعت میں نقب لگائے گا آپ خود ہی اس کام کے لئے کافی ہیں۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…