اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کا کہنا ہے کہ جو شخص ملک سے چوری کرکے پیسہ باہر لے جاتاہے وہ نااہل ہوتا ہے، تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ جو شخص ایمانداری کے ساتھ پیسے باہر سے اپنے ملک لے کر آتا ہے وہ نا اہل نہیں ہو سکتا، نا اہل وہی شخص ہوتا ہے جو ملک سے پیسے چوری کرکے باہر لے جاتا ہے جب
وہ نا اہل ہو جاتا ہے تو پھر وہ کہتا ہے کہ مجھے کیوں نکالا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بیرون ممالک میں رہنے والے ان لوگوں کی بہت قدر کرتے ہیں کہ جو باہر سے پیسے اپنے ملک میں بھیجتے ہیں ہمارا ملک بھی انہی پیسوں پر چل رہا ہے۔ اگر بیرون ملک رہنے والے محنت کش ہماری مدد نہ کریں تو پاکستان کو چلانے کے لیے ان کے پاس کوئی پیسے موجود نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ پیسہ باہر سے یہاں لائے ہیں اس لیے نااہل نہیں ہو سکتے۔