اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے ارکان اسمبلی اور پراپرٹی ٹائیکونز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا، تفصیلات کے مطابق نیب نے 42 بڑے پراپرٹی ٹائیکونز 105موجودہ ارکان اسمبلی اور 41 سابق پولیس افسران کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب کی کارروائی کے بعد ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے گا، ذرائع کا کہناہے کہ نیب نے ایسے افراد جو ملزمان ہوتے ہیں بیماری کا بہانہ کرکے ملک سے باہر چلے جاتے ہیں کے بارے میں بھی حکمت عملی تیار
کر لی ہے ذرائع کے مطابق ایسے افراد کا پاکستان کے اندر ہی اچھے ہسپتالوں میں علاج کرایا جائے گا اور انہیں علاج کے لیے ملک سے باہر نہیں جانے دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ پراپرٹی کے ٹائیکونز کے بارے میں انکوائری اپنے آخری مراحل میں ہے کہ کس طرح ان لوگوں نے ہاؤسنگ کالونیاں بنا کر عوام کو لوٹا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسے 105 افراد کے خلاف پہلے ہی انکوائری چل رہی ہے ان کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کا کہا گیا ہے تاکہ یہ لوگ پاکستان سے باہر نہ جا سکیں۔