اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ونگ نے مردان ائیرپورٹ کی تصویر کی جگہ امریکہ کے ایک ائیرپورٹ کی تصویر لگا دی، تفصیلات کے مطابق سیاسی جماعتیں اکثر اپنے سوشل میڈیا پر سچی جھوٹی خبریں دیتی رہتی ہیں مگر تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ونگ نے تو حد ہی کر دی،
اس کے علاوہ تحریک انصاف کے بعض رہنما بھی اکثر اوقات جھوٹ بولتے ہیں جس پر انہیں بعد میں پارٹی قیادت کو معذرت کرنا پڑتی ہے، تحریک انصاف کی خیبر پختونخوا میں حکومت ہے اور تحریک انصاف حکومت کے کاموں کو بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا صارفین سے شیئر بھی کرتی ہے اس دوران ان پر اکثر الزامات بھی لگتے ہیں کہ وہ جعلی تصاویر کا سہارا لیتے ہیں مگر اس کی تصدیق نہ ہو سکی لیکن اب اس جعل سازی کے خلاف امریکی انتظامیہ حرکت میں آ گئی ہے اور اس نے تحریک انصاف کی قیادت کو شٹ اپ کال دے دی ہے، تحریک انصاف سے وابستہ ایس اے گوندل نام ٹوئٹر صارف نے ایک تصویر اپ لوڈ کی اور اس کے ساتھ تحریر کیا کہ یہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں تیار کیا گیا مردان انٹرنیشنل ائیر پورٹ ہے لیکن حقیقت میں یہ سان جوز ائیرپورٹ کی تصویر ہے جو کہ امریکہ میں واقع ہے اور اسے تحریک انصاف کی جانب سے سوشل میڈیا پر مردان ائرپورٹ قرار دیا جاتا ہے، ٹوئٹر پر تصویر سامنے آتے ہی سان جوز ائیر پورٹ کی انتظامیہ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ آپ اپنی تشہیر کے لیے ہمارے ائیر پورٹ کی تصاویر استعمال نہ کریں کیوں کہ ہم آپ کی جماعت سے منسلک نہیں ہیں۔