اسلام آباد (آئی این پی) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے احتساب عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میری اہلیہ کی کمیو تھیراپی ہونا ہے لہٰذا لندن جانے کی اجازت دی جائے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے احتساب عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔ نواز شریف نے عدالت میں دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میری اہلیہ
کی کمیو تھیراپی ہونا ہے لہٰذا لندن جانے کی اجازت دی جائے۔انہوں نے عدالت سے ایک ہفتے کے لیے حاضری سے استثنیٰ دینے کی استدعا کی اور کہا کہ استثنیٰ محض ایک ہفتے کا مانگ رہا ہوں ایک ہفتے کے بعد وطن واپس پہنچ جائوں گا۔ نواز شریف نے ظافر خان کو عدالت میں اپنا نمائندہ مقرر کرنے کی استدعا بھی کی ، اور کہا کہ میری عدم موجودگی میں ظافر خان میری نمائندگی کریں گے۔