اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ آئینی ترمیم کے بنیاد پرنئی حلقہ بندیاں ہونگی،پیپلزپارٹی کسی صورت الیکشن میں تاخیر نہیں ہونے دیگی ہم مردم شماری نتائج کچھ شرائط پر قبول کرینگے مسائل وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے پیدا ہوئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے موقف اختیار کیا کہ پیپلزپارٹی کسی صورت الیکشن میں تاخیر نہیں ہونے دیگی ،ہم مردم شماری نتائج کچھ شرائط پر قبول کرینگے
انہوں نے کہاکہ ایک فیصد مردم شماری بلاک کی تیسرے فریق سے تصدیق کرائی جائے مرادعلی شاہ نے کہاکہ مردم شماری سے متعلق عوامی خدشات دور کئے جائیں انہوں نے کہاکہ شماریات بیوروومردم شماری بلاکس کاڈیٹا جلد شائع کیاجائے قائم علی شاہ نے کہاکہ مسائل وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے پیدا ہوئے سندھ سمیت تمام صوبوں کی تجاویز پرعملدرآمدہوتا تو معاملات ٹھیک ہوتے انہوں نے کہاکہ ہم بروقت الیکشن کے انعقاد کیلئے آئینی ترمیم پرراضی ہوئے ہیں آئینی ترمیم کی بنیاد پرنئی حلقہ بندیاں ہونگی۔