اسلام آباد/لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے مقامی ایل پی جی پرپٹرولیم لیوی نافذ کردیا جس کے بعد فی کلو قیمت میں 10روپے تک اضافے کا خدشہ بڑھ گیاہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزارت توانائی و پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفیکیشن کے مطابق مقامی ایل پی جی پر 4669روپے فی میٹرک ٹن لیوی لگا دیا گیا جس کا
اطلاق یکم نومبر سے ہو چکا ہے۔جبکہ درآمدی ایل پی جی پر بھی پٹرولیم لیوی لگانے کی منصوبہ بندی جاری ہے اور اس حوالے سے جلد نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جائے گا۔ جس کے بعد فی کلو قیمت میں 10روپے تک اضافے کا خدشہ بڑھ گیاہے۔حکومت پٹرولیم مصنوعات پر پہلے ہی پیٹرولیم لیوی وصول کر رہی ہے۔