پیر‬‮ ، 08 جون‬‮ 2026 

پارٹی پالیسی سے اختلافات،معروف سیاسی شخصیت نے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیدیا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے حلقے این اے 251 سے منتخب ایم کیو ایم پاکستان کے ممبر قومی اسمبلی سید علی رضا عابدی نے قومی اسمبلی کی نشست سے اپنااستعفیٰ اسپیکر ایاز صادق کو بھیج دیا ہے، علی رضا عابدی نے کہا ہے کہ سیاسی اور ذاتی وجوہات کی بنا پر قومی اسمبلی کی رکنیت چھوڑ رہاہوں ۔علی رضا عابدی نے کہاکہ پاک سرزمین پارٹی کے ساتھ کسی قسم کے انتخابی الائنس کا حصہ نہیں بن سکتا،اسمبلی رکنیت سے استعفے کی وجہ بتاتے ہوئے علی رضا عابدی نے کہاکہ کراچی

میں اپنے حلقے کے عوام کے لیے کچھ نہیں کرسکا، چار سال سے جاری آپریشن، مداخلت اور اس کے نتائج استعفے کی وجہ ہیں۔علی رضاعابدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر استعفے کی کاپی جاری کردی، جس میں علی رضا عابدی نے کہاکہ سیاسی اور ذاتی وجوہات پر مستعفی ہورہا ہوں لیکن سب ہی واقف ہیں کہ معاملہ اتنا سادہ خوشبو نہیں۔دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے استعفے کی تصدیق کے لئے علی رضا عابدی کو بدھ کو چار بجے طلب کرلیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…