اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے سندھ سے2003ء میں منتخب ہونے والی سابق سینیٹر بی بی یاسمین شاہ کی گریجوایشن کی ڈگری جعلی قرار دیتے ہوئے ان سے بطور سینیٹر لی جانے والی تنخواہ اور تمام مراعات واپس لینے کا حکم دے دیا ہے۔ الیکشن کمیشن میں سندھ سے مسلم لیگ (ق) کے ٹکٹ پر 2003ء میں منتخب ہونے والی
سینیٹر بی بی یاسمین شاہ کے خلاف سابق سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں بینچ نے یہ فیصلہ دیا جس میں انہوں نے سابق سینیٹر کی بی اے کی ڈگری جعلی قرار دے دی جبکہ ان سے بطور سینیٹر وصول کی گئی تمام مراعات واپس لینے کا حکم دیا۔