ہفتہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2026 

’’ملک میں مارشل لا، جنرل راحیل شریف صدر‘‘ پاکستان کے بڑے شہر سے ایسی خبر آ گئی کہ معروف صحافی طلعت حسین کو فوراََ ٹویٹ پر پیغام جاری کرنا پڑ گیا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی طلعت حسین نے اپنے ٹویٹر پیغام میں روزنامہ ایکسپریس کی ایک خبر کا عکس اپنے ٹویٹر پیغام میں جاری کیا ہے۔ روزنامہ ایکسپریس کی اس رپورٹ کے مطابق حیدر آباد میں پاک فوج کی حمایت اور جنرل (ر)راحیل شریف کو صدر مملکت بنانے کے حق میں ریلی نکالی گئی ہے۔ شرکا نے پاک فوج اور ملک میں مارشل لا کے نفاذ کے حق میں زبردست

نعرے بازی کی۔ ریلی میں سید امین شاہ راشدی، صدر ڈاکٹر سکندر علی کیریو، علامہ مدثر عقیق، نور محمد ڈائری، چوہدری عامر، سید احمد رشید، محمد منشیا، بھٹی، رسول بخش سموں، عبدالاحد خان راجپوت و دیگر سمیت حیدر آباد اور سندھ کے مختلف علاقوں سے سینکڑوں افراد شریک ہوئے،ریلی میں خواتین بھی شامل تھیں۔ اس موقع پر امین شاہ راشدی و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محفوظ پاکستان کیلئے ضروری ہے کہ مضبوط فوج و مضبوط قوم ہو، موجودہ سیاستدانوں کیساتھ چلنے سے ملک محفوظ نہیں ہو گا، احتساب کے بغیر انتخاب قبول نہیں، پہلے کرپٹ لوگوں کا احتساب ہو اور پھر انتخابات ہوں اس کیلئے ضروری ہے جنرل (ر)راحیل شریف کو تمام اختیارات کیساتھ ملک کا صدر بنایا جائے، یہ ملک سیاسی جماعتوں کا نہیں بلکہ عوام کا ہے اور سیاستدانوں نے ملک اور قوم کو نقصان پہنچایا ہے۔ عوام پاک فوج کو پکار رہی ہے۔ پاک فوج عوام کی آواز سنے ملک میں مارشل لا کو عوام خوش آمدید کہیں گے کیونکہ نواز شریف، زرداری و دیگر چور لٹیرے سیاستدانوں نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے جو ملک کا دشمن ہے وہ ہمارا بھی دشمن ہے۔ ختم نبوت کے حلف نامے سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اس معاملے میں کسی قسم کی بھی مداخلت برداشت نہیں کرینگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…