لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں (ن) لیگی چےئر مین اور وائس چےئر مینوں میں شروع ہونیوالی محاذآرائی میں مزید شدت آگئی ‘چےئر مینوں نے یونین کونسل کے اجلاسوں میں وائس چےئر مینوں کے سپیکر کے فرائض سر انجام دیتے اجلاسوں کی صدارت کے اختیارات کیخلاف سوموار کو عدالت سے رجوع کر نے کا اعلان کر دیا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)سے تعلق رکھنے والے یونین کونسل کے وائس چےئر مینوں
کی اکثر یت اختیار ات نہ ملنے کی وجہ سے احتجاج کر رہی ہے لیکن اب (ن) لیگ کے چےئر مینوں نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر نے کا اعلان کرد یا ہے اور انکا کہنا ہے کہ بلدیاتی نظام کے قانون کی موجودگی میں وائس چےئر مینوں کے پاس یونین کونسلوں میں اجلاسوں کی صدارت کے آختیارات نہیں ہوسکتے اس لیے ہم سوموار کو عدالت سے رجوع کریں گے تاکہ ان غیر آئینی اختیارات کا خاتمہ کیا جاسکے ۔