پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

تفتیشی افسر کیا کہتے رہے؟خیبرپختونخوا،سرعام برہنہ کرکے بازاروں میں گھمائی جانیوالی لڑکی کے افسوسناک انکشافات

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ اسماعیل خان (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی کی بے حرمتی کے کیس میں متاثرہ لڑکی نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے اس پر دباؤ ڈال کر اپنی مرضی کا پہلا بیان دلوایامیڈیا رپور ٹ کے مطابق متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ پولیس نے اسے دھمکیاں دیں کہ اگر پولیس کی مرضی کے مطابق بیان نہ دیا تو اس کے بھائی اور رشتے داروں کے خلاف مقدمہ درج کردیں گے۔

لڑکی نے کہا کہ پولیس اسے دھمکیاں دیتی تھی جس کی وجہ سے عدالت میں پہلے درست بیان نہ دے سکی۔متاثرہ لڑکی نے عدالت میں جمع کرائے گئے دوسرے بیان میں بتایا کہ تفتیشی افسر چمن شاہ مجھے کہتا تھا کہ تمہارے کپڑے گلی میں نہیں اتارے گئے بلکہ گھر میں اتارے گئے ہیں اور اس میں ملزم سجاول ملوث نہیں تھا’۔ متاثرہ لڑکی نے بیان میں بتایا کہ تفتیشی افسر چمن شاہ گالیاں نکالتا تھا اور ماں کو مقدمہ چلانے سے منع کرتا تھا اور بولنے نہیں دیتا تھا۔دوسری جانب نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین نے کہا کہ ڈی آئی خان میں لڑکی کی بیحرمتی کے معاملے کی تفتیش آخری مرحلے میں ہے، تمام ملزموں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔آئی جی خیبرپختونخوا نے واضح کیا کہ پولیس پر کسی قسم کا سیاسی دباؤ نہیں اور وہ مکمل غیر جانبدار ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث 9 میں سے 8 ملزم گرفتار ہو چکے ہیں اور آخری ملزم بھی جلد پکڑا جائے گا۔خیال رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں 27 اکتوبر کو مخالفین نے پانی بھر کر گھر جانے والی 16سالہ لڑکی کو بھرے بازار میں بے لباس کیا اور برہنہ حالت میں اسے گلیوں اور بازاروں میں گھمایا، جس کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیاتاہم مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم سجاول کو اب تک گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…