ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

5سال ضائع کردیئے گئے،2018ء کے انتخابات کب اور کیسے منعقد ہونگے؟ اسمبلیاں کب ختم ہوں گی؟حیرت انگیزاعلان کردیاگیا

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے انتخابی ایکٹ 2017کے تحت قومی و صوبائی اسمبلی کو تحلیل کرنے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ۔جس کے تحت قومی اسمبلی 31مئی جبکہ صوبائی اسمبلی پنجاب 31مئی، سندھ، خبیر پختونخوا اور بلوچستان 28مئی کو تحلیل ہوں گی۔عام انتخابات

سے قبل الیکشن کمیشن کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال حسین نے کہا کہ انتخابی عملے کا معاوضہ بھی بڑھا دیا گیا ہے، پولنگ کے عملہ کو 6ہزار روپے تک ادا کئے جائیں گے جبکہ الیکشن ایکٹ 2017ء کے تحت الیکشن کمیشن کو سکیورٹی اداروں کے خلاف بھی کارروائی کا اختیار ہو گا، الیکشن سے قبل تمام پولنگ اسٹاف بشمول سکیورٹی ادارے حلف لیں گے۔الیکشن کمیشن نے بریفنگ میں بتایا کہ خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے پر 3سال قید، ایک لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جاسکیں گی، کسی بھی پولنگ اسٹیشن میں یا حلقہ میں خواتین ووٹرز کی تعداد 10فیصد سے کم ہونے پر انتخاب معطل کیا جا سکے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ الیکشن نتائج کا اعلان ریٹرننگ آفسر رات دو بجے سے پہلے کرے گا،انتخابات 2018ء میں انگوٹھوں پر سیاہی کے نشانات کی بجائے پی سی ایس آئی آر کی تیار کردہ مارکر استعمال کی جائے گی۔الیکشن 2018ء میں بائیو میٹرک سسٹم یا الیکٹرانک ووٹر مشین استعمال نہیں کی جائے گی،ریٹرننگ آفسر مسترد کردہ ووٹوں کی بھی جانچ پڑتال کر سکے گا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…