اتوار‬‮ ، 07 جون‬‮ 2026 

سینٹورس مال کیخلاف بڑا آپریشن!مالکان نے کتنے ارب کی اراضی پر قبضہ کر رکھا تھا،حیران کن انکشاف

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی )سی ڈی اے انفورسمنٹ نے اسلام آباد کے سب سے بڑے سینٹورس مال کی انتظامیہ سے سرکاری پلاٹ12 ایکڑ اضافی اراضی پر قبضہ چھڑوا لیا ہے ،محتاط اندازے کے مطابق اس پلاٹ کی قیمت20 ارب روپے مالیت بنتی ہے ، قبضہ شدہ زمین پر ملازمین کی رہائش اور دفاتر سمیت 5 سو سے زائد پختہ کمرے اور فائبر کے بنے ہوئے اوردفاتر تعمیر کیے گئے تھے، غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی مسجد گرانے پر

سینٹارس ملازمین نے سی ڈی اے اہلکاروں پر پتھرائو بھی کیا ، مزاحمت کرنے والے افراد کو پولیس اہلکاروں نے حراست میں لے لیا، ایف ایٹ مرکز کے تاجروں نے ٹائر جلا کر تجاوزات کے خلاف آپریشن کے خلاف احتجاج کیا ۔ آج سی ڈی اے انفورسمنٹ کی ٹیم نے علی الصبح سینٹارس مال کی انتظامیہ کی جانب سے قبضہ شدہ 12 ایکڑ زمین پر بنائی گئی رہائشی کالونی کو مسمار کر دیا ، مال کی اپنی ملکیتی 4ایکڑ زمین سے تین گنابڑے پلاٹ پر سالوں سے تجاوزات قائم کی گئی تھیں اور جس کی وجہ سے مالکان کو سالانہ کروڑوں روپے کا فا ئدہ جبکہ سی ڈی اے کے قومی خزانے کو نقصان ہو رہا تھا ۔سی ڈی اے کی جانب سے کافی مرتبہ کوشش کے باوجود ٓپریشن نہیں کیا جا سکا ۔ آپریشن کے دوران مال انتظامیہ نے کافی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے کی کوشش کی لیکن وفاقی پولیس نے معاملات کو سنبھالے رکھا جس کی وجہ سے آپریشن کامیاب ہوا ۔ سینٹارس مال انتظامیہ کی جانب سے تعمیر کردہ اس چھوٹی رہائشی کالونی میں باقاعدہ گلیوں ،سیوریج ،پانی اور بجلی کا انتظام موجود تھا۔ غیر قانونی طور پر بنائی گئی مسجد گرانے پر ملازمین نے احتجاج کا ڈرامہ بھی رچایا اور پتھرائو کیا جس کی وجہ سے ممبر سٹیٹ بھی زخمی ہوئے اور اے سی ڈی اے کا عملہ بھاری مشینری چھوڑ

کر واپس چلے گے جبکہ کچھ وقفے کے بعد آپریشن دوبارہ شروع کیا گیا ۔غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی مسجد گرانے پر سینٹارس ملازمین نے سی ڈی اے اہلکاروں پر پتھرائو بھی کیا ۔ مزاحمت کرنے والے افراد کو پولیس اہلکاروں نے حراست میں لے لیا۔ایف ایٹ مرکز کے تاجروں نے ٹائر جلا کر تجاوزات کے خلاف آپریشن کے خلاف احتجاج کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…