اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی نا اہلی کے بعد کے بعد گو زرداری گو مہم چلانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ٗپی ٹی آئی کی مرکزی قیادت سمیت اہم رہنمادسمبر کے پہلے ہفتے سے اس مہم کا آغاز کر یں گے ۔ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مارچ کی قیادت
عمران خان سمیت سینئر لیڈرشپ کرے گی۔ پہلے تین روزہ مارچ میں دو جلسے شامل ہوں گے اور اسے 2 ڈویڑ نوں کے شہروں میں سے گزرا جائے گا۔ بعد میں دیگر شہروں میں مارچ کے دوران پی ٹی آئی کی قیادت کرپشن کے خلاف محاذ کھولے گی۔