بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

اسحاق ڈار کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں ٹرائل بذریعہ نمائندہ چلانے کی درخواست دائر کردی گئی

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں ٹرائل بذریعہ نمائندہ چلانے کی درخواست دائر کردی گئی۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے خلاف نیب کی جانب سے دائر آمدن سے

زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت کی۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار بیرون ملک ہیں جس کی وجہ سے عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئے۔دوران سماعت اسحاق ڈار کی وکیل عائشہ حامد نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے موکل پہلے ڈاکٹر کی رپورٹس اور انجیو گرافی سے مطمئن نہیں جس کی وجہ سے وہ دوسرے ڈاکٹر کے پاس تشخیص کے لئے جارہے ہیں۔عائشہ حامد نے کہا کہ ظافر خان ترین کو اسحاق ڈار نے اپنا نمائندہ مقرر کیا ہے جب کہ وکیل نے اسحاق ڈار کی حاضری سے استثنیٰ اور نمائندہ مقرر کرنے کی درخواست جمع کرائی۔خیال رہے کہ احتساب عدالت نے 30 اکتوبر کو سماعت کے دوران عدم پیشی پر اسحاق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔یاد رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار 7 مرتبہ احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوئے، وہ 25 ستمبر، 27 ستمبر، 4 ، 12، 16 اور 18 اکتوبر کو اثاثہ جات ریفرنس کا سامنا کرنے کیلئے پیش ہوئے۔اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس پر پہلی سماعت 14 اور دوسری 20 ستمبر کو ہوئی اور ان دونوں سماعتوں پر وہ پیش نہیں ہوئے۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے 28 جولائی کے پاناما کیس فیصلے کی روشنی میں نیب نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس دائر کیا ہے۔27 ستمبر کو احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں کے نیب ریفرنس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد کی تھی تاہم اسحاق ڈار نے صحت جرم سے انکار کردیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…