پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

نواز شریف ، مریم نواز کمرہ عدالت میں کیا کرتے رہے؟،سینیٹر مشاہد اللہ اور سینیٹر پرویز رشید نے بھی حیران کردیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی سماعت کے موقع پر سابق وزیراعظم کمرہ عدالت میں الائچی چباتے رہے جبکہ وزرائے مملکت اور (ن) لیگی رہنما چیونگم چباتے رہے، مریم نواز تسبی پڑتی رہیں، سینیٹر مشاہد اللہ اور سینیٹر پرویز رشید نے کیلولہ کیا،سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیٹھے بیٹھے آنکھ لگ گئی۔منگل کو احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت کچھا کھچ بھرا ہوا تھا،

سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز پہلی قطارمیں جب کہ کیپٹن (ر) صفدر گزشتہ سماعت کی طرح پچھلی نشستوں پر بیٹھے رہے۔ سینیٹر پرویز رشید سابق وزراعظم نوازشریف کے ساتھ پہلی نشست پر براجمان رہے، سابق وزیراعظم نواز شریف کمرہ عدالت میں خاموش رہے اور الائچی چباتے رہے تاہم ایک موقع پران کی آنکھ لگ گئی اور کچھ دیر کیلئے اپنی نشست پر سو گئے،وزرائے مملکت طلال چوہدری، مریم اورنگزیب، محسن شاہنواز رانجھا،دانیال عزیز اور دیگر(ن)لیگی رہنما چیونگم چباتے رہے، سینیٹر مشاہد اللہ اور سینیٹر پرویز رشید نے بھی نیند کے مزے لئے جبکہ سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق بھی کمرہ عدالت میں موجود رہے۔ وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کمرہ عدالت نہیں گئے تاہم وہ جوڈیشل کمپلیکس کے احاطہ میں موجود رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…