اسلام آباد (آئی این پی ) آئل ٹینکرز اونر اور کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے کئے گئے معاہدے پر عملدر آمد نہ ہونے کے بعد ایک مرتبہ پھر ہڑتال کی کال دے دی،13 نومبر سے ملک گیر ہڑتال شروع کی جائے گی،پٹرولیم ڈویژن اور اوگرا نے کرائے بڑھانے کی منظوری دے کر مکر گے، اوگرا نے 25 اکتوبر کو آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسیشن کے ساتھ کراے بڑھانے کا تحریری معاہدہ کیا تھا،
اوگرا معاہدے کے تحت آئل ٹینکرز کے لانگ روٹ کا 20 فیصد اور لوکل روٹس کا 64 فیصد اضافہ کی منظوری دی تھی، اوگرا معاہدے کے مطابق کرایوں میں اضافہ یکم نومبر سے لاگو ہونا تھا، ہڑتال سے ہونے والے نقصان کا ذمہ دار اوگرا ہو گا۔آئل ٹینکرز آنر ایسوسی ایشن اور کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں حکومت کو اور اوگرا کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔ ترجمان کے مطابق آئل ٹینکرز اونر اور کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے ایک مرتبہ پھر ہڑتال کی کال دے دی13 نومبر سے ملک گیر ہڑتال شروع کی جاے گی،پٹرولیم ڈویژن اور اوگرا نے کرائے بڑھانے کی منظوری دے کر مکر گے، اوگرا نے 25 اکتوبر کو آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسیشن کے ساتھ کراے بڑھانے کا تحریری معاہدہ کیا تھا، اوگرا معاہدے کے تحت آئل ٹینکرز کے لانگ روٹ کا 20 فیصد اور لوکل روٹس کا 64 فیصد اضافہ کی منظوری دی تھی، اوگرا معاہدے کے مطابق کرایوں میں اضافہ یکم نومبر سے لاگو ہونا تھا، ہڑتال سے ہونے والے نقصان کا ذمہ دار اوگرا ہو گا