پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

پاناما کے بعد پیراڈائز لیکس، سچ ہیں یا جھوٹ؟ سعد رفیق نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ زرداری صاحب نامعلوم ایجنڈے پر کام کررہے ہیں‘ کی ذات پر حملہ نہیں کرنا چاہتا ٗجدوجہد جاری رکھنی چاہئے اور جمہوریت کا سورج ملک میں ضرور طلوع ہوگا۔ منگل کو احتساب عدالت کے باہر خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زرداری صاحب نامعلوم ایجنڈے پر کام کررہے ہیں

کسی کی ذات پر حملہ نہیں کرنا چاہتا ٗ احتساب نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی البتہ انتقام نظر آرہا ہے ٗ پاکستان میں یہ نواز شریف کے ساتھ پہلی بار نہیں ہورہا ہے ٗ میوزیکل چیئر کا کھیل دیکھتے دیکھتے اگلے مرحلے بھی پاکستانی قوم کو حفظ ہوچکے ہیں۔ جدوجہد جاری رکھنی چاہئے اور جمہوریت کا سورج ملک میں ضرور طلوع ہوگا۔ مختلف موقع پر ایسی صورتحال پیدا کی جاتی ہے جس سے جمہوری عمل کو نقصان پہنچتا ہے۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملک میں جمہوریت اپنے پاؤں جمارہی ہے تاہم اس کے پاؤں جمنے نہیں دیے جارہے، نوازشریف کے ساتھ پہلی بار ایسا نہیں ہورہا بلکہ اس سے آگے کے مرحلے بھی پاکستانی قوم کو حفظ ہوچکے ہیں اور عوام کو معلوم ہے کہ آگے کیا ہونے والا ہے۔ آف شور کمپنیوں سے متعلق نئے انکشافات پر مشتمل پیراڈائز لیکس کے بارے میں سعد رفیق نے کہا کہ مجھے نہیں پتا ان لیکس میں کیا سچ ہے اور جھوٹ کیا ہے، تاہم زیادہ تر ان لیکس میں جھوٹ ہی ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…