پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

سی پیک شادی ،پاکستانی لڑکی کی چینی لڑکے سے شادی ،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل،عوام نے اسے سی پیک شادی قرار دیدیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک چینی لڑکے کی پاکستانی لڑکی سے شادی،تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں ایک چینی لڑکا پاکستانی لڑکی کی محبت میں گرفتار ہوگیا اور دونوں نے لاہور چائینز یونین ریزوٹ میں شادی کر لی ،جسے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے اور دونوں ممالک کے درمیان تاریخی دوستی کی ایک عمدہ مثال قرار دیا جارہا ہے ۔عوام نے اسے سی پیک شادی قرار دیدیا ہے۔

تصاویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شادی کی تقریب شاندار انداز میں منعقد کی گئی جس میں دونوں جانب سے مہمان بھی شریک ہیں ،یہ جوڑا کون ہے اور ان کے نام کیا ہیں اس سے متعلق ابھی تک کوئی معلومات نہیں ملیں لیکن سوشل میڈیا پر اس شادی کو سراہا جارہا ہے اور دونوں کو زندگی کی نئی شروعات کرنے پر مبارکباد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں

 

یہاں یہ بات یاد رہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت پاکستان میں کم و بیش30ہزار چینی ورکرز موجود ہیں جو دن رات جاری ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے میں مصروف ہیں ۔سی پیک کے تحت چین کی جانب سے پاکستان میں ریکارڈ سرمایہ کاری کی جارہی ہے ۔ وزارت منصوبہ بندی وترقی کے حکام نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کی تکمیل سے ملک میں 100 تا 150  ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کا امکان ہے ۔حکام نے بتایا کہ سی پیک کے تحت مخصوص صنعتی زونز میں غیر ملکی سرمایہ کار صنعتوں کے قیام کیلئے 100 تا 150 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے جن میں ٹیکسٹائل، لیدر، انجینئرنگ، سپورٹس گڈز سمیت دیگر مختلف شعبے شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبہ سے نہ صرف پاکستان کو اقتصادی فوائد حاصل ہوں گے

بلکہ اس سے خطہ کے دیگر ممالک کی معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہو گا اور پاکستان کے دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ اقتصادی روابط میں اضافہ ہو گا جس سے ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔حکام نے بتایا کہ سی پیک نے پاکستان کو دنیا کا پسندیدہ ترین ملک بنا دیا ہے ٗپاکستان چین کے ساتھ اقتصادی راہداری کے خواب کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوان اساتذہ کی اعلیٰ تعلیمی قابلیتوں کی تکمیل کیلئے

امریکہ کے ساتھ علمی راہداری قائم کرتے ہوئے 10 ہزار اساتذہ کی امریکی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم و تربیت کا بندوبست کررہا ہے، انسانی و افرادی سرمایہ کاری کا اتنا بڑا خواب پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔ انہوںنے بتایاکہ سی پیک منصوبہ دنیا میں جاری سب سے بڑا ترقیاتی منصوبہ ہے،55 ارب ڈالر مالیت سے زائد کا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کو تیز رفتار اقتصادی ترقی کی شاہراہ پر لے جائے گا، طویل، کشادہ اور محفوظ سڑکیں، توانائی کے منصوبے، انڈسٹریل پارکس اور گوادر بندرگاہ کا منصوبہ، جس کی تکمیل دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متاثرہ پاکستان کیلئے روشن مستقبل کی نوید ہے۔

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…