لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لگژری گاڑیوں،بڑے پلازوں ،کمرشل جائیدادوں اورمہنگی ہاسنگ سکیموں میں پلاٹس مالکان اور اندرون و بیرون ملک کثرت سے فضائی سفر کرنے والے لاہوریے ہوجائیں ہوشیار،ایف بی آر کے بی ٹی بیزون نے ٹیکس دائرہ کار بڑھانے کیلئے تفصیلات
اکٹھی کرنا شروع کردیں۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس دائرہ کار بڑھانے کیلئے حال ہی میں براڈننگ آف ٹیکس بیس زونقائم کیا ہے، ایف بی آر کے بی ٹی بی زون نے شہر میں لگژری گاڑیوں،بڑے پلازوں،کمرشل جائیدادوں اورمہنگی ہاسنگ سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والے شہریوں کا ریکارڈ مرتب کرنا شروع کردیا ہے بی ٹی بی زون نے شہر کے مہنگے سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کے والدین کے ذرائع آمدن کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے بھی تفصیلات جمع کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔بی ٹی بی زون نے اندرون و بیرون ملک باربار فضائی سفر کرنے والے شہریوں کا ریکارڈ مرتب کرنا شروع کردیا ہے ایف بی آر ذرائع کا کہنا تھا کہ بجلی اور گیس کے بھاری بھرکم بلز ادا کرنے کے باوجود ٹیکس نیٹ میں شامل نہ ہونے والیشہریوں کی تفصیلات بھی اکٹھی کی جارہی ہیں ایف بی آرنے ٹیکس دائرہ کار کووسعت دینے کیلئے ٹریکر سسٹم کے ذریعے اکٹھی کی گئی تفصیلات بھی بی ٹی بی زون کو منتقل کردی ہیں۔