اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن ریفارمز ایکٹ 2017 کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔مسلم لیگ (ن) نے گزشتہ ماہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے ترامیم کے بعد انتخابات بل 2017 منظور کرایا تھا جس کے بعد پاناما کیس میں نااہل ہونے والے نوازشریف ایک بار پھر پارٹی کے صدر منتخب ہوئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان نے الیکشن ریفارمز ایکٹ 2017 کے خلاف سپریم کورٹ میں عوامی مفاد
کے آرٹیکل 184/3 کے تحت درخواست دائر کی جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ پاناما فیصلے میں نوازشریف کو رکن قومی اسمبلی کے عہدے کے لیے نااہل کیا گیا، اسی کیس کے نتیجے میں ہی نوازشریف کو مسلم لیگ (ن) کا عہدہ چھوڑنا پڑا اور پھر نوازشریف کو (ن) لیگ میں عہدے پر لانے کے لیے ایکٹ میں ترامیم کی گئیں۔عمران خان نے درخواست میں استدعا کی کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی ترامیم آئین سے متصادم ہیں لہٰذا اسے کالعدم قرار دیا جائے۔