بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

این اے 120کا انتخاب بھی مشکوک،29ہزارووٹوں کے ساتھ کیا ہوا؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120کے انتخابی نتائج کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیا۔ صوبائی الیکشن کمیشن آفس میں این اے 120کے ضمنی انتخاب میں دوسرے نمبر پر آنے والی تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے انتخابی عذرداری دائر کر دی گئی ۔ ایڈووکیٹ تجمل کی وساطت سے دائر کی گئی انتخابی عذرداری میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ این اے 120کے ضمنی انتخاب میں انتیس ہزار چھ سو سات ووٹوں کی نادرا سے تصدیق نہیں

کروائی گئی جبکہ ضمنی انتخاب کے دوران ایک شناختی کارڈ پر دہرے ووٹ کاسٹ کئے گئے۔ درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ این اے 120کے ضمنی انتخاب میں ووٹرز کے دو بلاکس میں اندراج کیا گیا تھا۔ڈاکٹر یاسمین راشد کی انتخابی عذرداری میں مزید موقف اختیار کیا گیا ہ کہ ضمنی انتخاب میں وفات پانے والے ووٹرز کے بھی ووٹ کاسٹ کئے گئے لہٰذا درخواست کے حتمی فیصلے تک این اے 120سے بیگم کلثوم نواز کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن معطل کیا جائے اور ضمنی انتخاب کے نتائج کو کالعدم قرار دیا جائے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…