بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لاہوریوں نے شرمناک ریکارڈ بناڈالا،ون فائیوایمرجنسی سروس کو صرف4ماہ میں 13 لاکھ کالیں موصول ،کتنی جھوٹی تھیں؟افسوسناک انکشاف

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سیف سٹیز اتھارٹی کو لاہور میں گزشتہ 4 ماہ کے دوران ون فائیو نمبر پر 10 لاکھ 72 ہزار سے زائد جھوٹی ٹیلی فون کالز موصول ہوئیں۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ون فائیو ہیلپ لائن کا گزشتہ چار ماہ کا کا ڈیٹا جاری کیا ۔ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق ون فائیور پر یکم جولائی سے 31 اکتوبر تک 13 لاکھ کالیں موصول ہوئیں ٗجن میں سے 10 لاکھ 72 ہزار 600 کالیں جھوٹی ثابت ہوئیں۔ترجمان کے مطابق ون فائیو ہیلپ لائن پر جھوٹی کالز کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

حکومت پنجاب نے سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت لاہور کے مختلف علاقوں میں 5 ہزار کیمرے نصب کیے ہیں جن میں سے 2500 کے لگ بھگ آپریشنل ہیں۔یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے گزشتہ ماہ سیف سٹی پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا تھا۔ پنجاب حکومت سیف سٹی پراجیکٹ میں چینی صف اول کی کمپنی ہیواوے کے تعاون سے کام کر رہی ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی 6 برس قبل سیف سٹی پراجیکٹ شروع کیا گیا تھا لیکن پنجاب حکومت کا سیف سٹی پراجیکٹ اسلام آباد کے منصوبے کے حجم سے 4 گنا بڑا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…