لاہور ( این این آئی) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں کے لئے آئینی ترمیم سے گریزاں جماعتیں عام انتخابات سے خوفزدہ ہیں ،آصف زرداری اور عمران خان ووٹ کی بجائے سازش سے اقتدارمیں آنا چاہتے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ مردم
شماری کی بنیاد پر قومی ڈیٹا بیس اپ ڈیٹ کئے بغیرمستقبل کی منصوبہ بندی ممکن نہیں، ہر دس برس بعد ن مردم شماری آئینی ذمہ داری ہے ۔ آخری مردم شماری 1998ء میں مسلم لیگ (ن) ہی کے دور میں کروائی گئی ،پیپلز پارٹی نے اپنے دوراقتدارمیں (ن) مردم شماری کی آئینی ذمہ داری ادا نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء میں سپریم کورٹ نے جلد از جلد نئی مردم شماری کروانے کا آینی حکم کیا ،رکاوٹوں کے باوجود مسلم لیگ (ن) حکومت نے مردم شماری کا فریضہ ادا کیا،نئی مردم شماری کے ابتدائی نتائج کا اعلان ہو چکا ہے-اگلے انتخابات پرانی مردم شماری کی بنیادپر کروانا آئین اور قانون سے متصادم ہو گا۔زردای اور عمران ڈرامے بازی اور بہانے بازی بند کریں، ن حلقہ بندیوں کیلئے آئینی ترمیم نہ کی گئیں تو نئے انتخابات کابروقت انعقاد دورہو جائیگا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں کے لئے آئینی ترمیم سے گریزاں جماعتیں عام انتخابات سے خوفزدہ ہیں ، زرداری اور عمران ووٹ کی بجائے سازش سے اقتدارمیں آنا چاھتے ہیں ، عوام کو حق ِ رائے دہی سے محروم رکھنے کے خواہشمند انتخابات کا التوء چاہتے ہیں ،پنجاب کی سیٹیں کم ہوئیں ، ہم نے گِلہ نہیں کیا،ہر قومی معاملہ پر ذاتی یا گروہی مفاد مقدم رکھنا تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کا ٹریڈ مارک ہے۔