منگل‬‮ ، 10 فروری‬‮ 2026 

عوام نے دھرنا دینے اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو بری طرح مسترد کر دیا ہے‘دانیال عزیز

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

شکرگڑھ (این این آئی )وفاقی وزیرنجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عوام نے دھرنا دینے اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو بری طرح مسترد کر دیا ہے پاکستان مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں کھیل کے میدان آباد ہو گئے پر امن و خوشحال ملک کا خواب پورا ہو رہا ہے بزرگان دین نے سختیاں تکلیفیں برداشت کر

کے لوگوں کو سیدھی راہ دکھائی یہی وجہ ہے کہ آج انکے مزارات روشن ہیں اور لوگ اپنے من کی مرادیں پا رہے ہیں میلے ہماری ثقافت کا حصہ اور تفریح کا شاندار زریعہ ہیں کھیل کود نوجوانوں کا بہترین مشغلہ ہے جس سے نوجوان بری صحبت سے بچ سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار دانیال عزیز نے شکرگڑھ کے نواحی قصبہ خانپور گوجراں میں معروف روحانی شخصیت حضرت بابا امام شاہ سرکار کے سالانہ عرس مبارک میلہ کی تقریبات نمائشی کبڈی میچ کے جلسہ تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،وائس چئیرمین ضلع کونسل نارووال امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی134رانا ضرار احمد نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل انکی اولین ترجیح ہے عام آدمی کی فلاح و بہبود اور معیار زندگی بلند کرنے کے لئے ٹھوس پروگرامز پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے ہمارا ہر قدم عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اٹھ رہا ہے اس موقع پر چوہدری عنصر اقبال ،چوہدری وحید ،پٹواری سلیمان چوہدری ،چوہدری بشارت ،عبدالقدیر چوہدری ،حافظ سدھیر ،چوہدری امین،چوہدری حفیظ دیالپور ،غلام مصطفے ٹھیکیدار ،شبیر نمبردار ،چوہدری راشد ،پروفیسر محبوب عالم چوہدری ،بشیر احمد نمبردار ،عبدالرزاق ممبر رنگڑا ،چوہدری آفتاب سراج ،چوہدری شفیق ممبر ،اشفاق احمد ایڈووکیٹ ،چوہدری ناصر اقبال ،حاجی عبدالستار ،چوہدری ارشد ،مینجر چوہدری عتیق افضل ،چوہدری یعقوب

صابر ،رانا کاشف اور دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے نمائشی کبڈی میچ کے شاندار کھیل سے عوام خوب لطف اندوز ہوئے کھلاڑیوں میں نقد انعامات ٹرافیاں تقسیم کی گئیں اور پٹواری سلیمان چوہدری کے ڈیرہ پر مہمانوں کے اعزاز میں کھانا دیا گیا –



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…