اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت چین کے ساتھ مل کر نئی فائبر آپٹک کیبل ڈال رہی ہے جس سے انٹرنیٹ پر ڈیٹا ٹرانسفر میں تیزی آئے گی،انہوں نے پاکستانیوں کو خوشی کی خبر دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ اب پاکستان کے پاس ایسا سسٹم موجود ہے کہ جب بھی فائیو جی ٹیکنالوجی لانچ ہوئی تو پاکستان میں بھی پوری دنیا کے ساتھ ہی استعمال کی جا سکے گی۔پشاور میں نادرا میگا سنٹر اور ایگزیکٹو سنٹر کے افتتاح
کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جب دنیا بھر میں تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی آرہی تھی تو اس وقت پاکستان کے پاس ایسا سسٹم ہی نہیں تھا کہ اس ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جا سکے جس کی وجہ سے ہم ٹو جی پر ہی پھنسے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ٹیکنالوجی کی تعلیم میں بھی تیزی لے کر آئی جس کی وجہ سے اب ملک میں تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی پورے ملک میں استعمال ہورہی ہے