لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے یقینی کامیابی حاصل کرنے والے مالی طور پر کمزور امیدواروں کے انتخابی اخراجات برداشت کیلئے پارٹی کی سطح پر فنڈز اکٹھے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس سلسلہ میں قیادت اندرون اور بیرون ممالک دورے کر کے
پارٹی کے سپورٹرز سے فنڈریزنگ کرے گی ۔ ذرائع کے مطابق ایک اجلاس کے دوران پارٹی سے دیرینہ تعلق رکھنے والے رہنمائوںنے نظر انداز کرنے پر شکایات کیں ۔ صدارت کرنے والے مرکزی رہنما نے کہا کہ اس طرح کی شکایات پہلے ہی علم میں ہیں۔ ا س رہنما نے کہا کہ پارٹی نے آئندہ عام انتخابات میں مالی طور پر
کمزور امیدواروں کے انتخابی اخراجات برداشت کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں پارٹی کی سطح پر فنڈ ریزنگ کرنے کا منصوبہ ہے ۔ رہنما کے مطابق اس کے لئے بیرون ممالک مقیم سپورٹرز سے بھی رابطے کئے جائیں اور قیادت بیرون ممالک فنڈ ریزنگ کیلئے دورے کرے گی جس کیلئے شیڈول طے کیا جارہا ہے جبکہ اندرون ممالک بھی فنڈ ریزنگ کی جائے گی۔