منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

لندن فلیٹس کی ملکیت تسلیم کرلی،اب نوازشریف کے ساتھ کیا ہوگا؟ اعتزاز احسن نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار ملک سے بھاگا ہوا ہے ‘(ن) لیگ نے نیب کو مذاق بنا دیا اب نئے چےئر مین نیب کا بھی امتحان ہوگا ‘ڈاکٹر عاصم کانام ای سی ایل میں ہوسکتا ہے تو شر یف خاندان کے کیوں نہیں ؟نوازشر یف بند کمرے میں ہیں اور دیوارتوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں ‘(ن) لیگ کی 2اور وفاق میں حکومت ہے تمام گورنرز انکے ہیں سازش کر نیوالوں کا نام کیوں نہیں بتاتے؟

یہ خود ہی حکومت اور خود ہی اپوزیشن کر نا چاہتے ہیں ‘پاکستان کے فیصلے اب لندن میں ہوتے ہیں ۔میڈیا سے گفتگو میں اعتزازاحسن نے کہا کہ نیب میں نام نہ ہونے کی وجہ سے نیب نے اسحا ق ڈار کو ملک سے فرار کروادیا ہے وہ وزیر اعظم کیساتھ دوسشنبے کانفر میں شر کت کیلئے گئے اور وہاں سے لندن پہنچ بیمارہوگئے ہم اب بھی کہتے ہیں کہ بارثبوت شر یف خاندان پر ہے یہ لوگ سپر یم کورٹ اور جے آئی ٹی میں کوئی ثبوت نہیں لاسکے بلکہ جعلی قطری خط لے آئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشر یف عدالت اور جے آئی ٹی کو متنازعہ بنے پر تلے ہوئے ہیں کابینہ لندن میں اجلاس کرتی ہے اور وزیر اعظم وہاں اجلاس میں شر کت کیلئے پہنچ جاتے ہیں ہم نے آزادی اس لیے حاصل کی ؟کہ پاکستان کے فیصلے لندن میں ہوں گے نیب مذاق کر رہی ہے کیپٹن (ر) محمد صفدر کو اس نیب عدالت نے ضمانت دی جسکے بعد ضمانت دینے کا کوئی اختیار ہی نہیں ملک میں آج بھی ایک جیسا احتساب نہیں ہورہا بلکہ سندھ اور پنجاب میں احتساب کے تقاضے الگ الگ ہیں ہم چاہتے ہیں پورے ملک میں ایک جیسا ہی احتساب کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشر یف کی سب مانتیں کرتے رہے ہیں لیکن یہ سپر یم کورٹ نیب عدالت اور جے آئی ٹی میں ایک ثبوت بھی دیں سکے جبکہ (ن) لیگ نے لندن فلیٹس کی ملکیت تسلیم کر لی ہے تو بار ثبوت بھی ان پر ہی ہے مگر وہ اس سے بھاگ رہے ہیں ‘(ن) لیگ کی 2 صوبائی ‘آزاد کشمیر اور گللت میں حکومتیں اور وفاق میں حکومت ہے تمام گورنرز انکے ہیں سازش کر نیوالوں کا نام کیوں نہیں بتاتے؟۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…