بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نواز شریف کون سا خطرناک کام کرنا چاہتے ہیں؟تحریک انصاف نے بہت بڑا رسک لے لیا، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب دوست محمدکھوسہ کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ نے کہا ہے کہ نواز شریف ہے تو (ن) ہے اگر نہیں تو پھر (ن) نہیں کچھ اور ہی ہوگا، نواز شریف موجودہ حالات میں کوئی بڑا ’’ایڈ ونچر ‘‘کرنا چاہتے ہیں لیکن دوسری جماعتیں انہیں اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گی،پی ٹی آئی کا قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ بہت بڑا رسک ہے ،اگر نیب کیسز سے پہلے انتخابات ہو گئے

تو (ن) لیگ فائدہ اٹھا سکتی ہے ۔ ’’ این این آئی ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سردار دوست محمد کھوسہ نے کہا کہ نواز شریف جب سے واپس آئے ہیں دوبارہ ٹکراؤ کے حالات پیدا کر رہے ہیں ۔ نواز شریف سیاسی شہید بننے کیلئے کوئی بڑا ’’ایڈ ونچر ‘‘کرناچاہتے ہیں کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ نیب کیسز کے فیصلے سے دنیا کے سامنے ان کا کچا چھٹہ کھل جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپیل دائر کی ہے کہ تمام ریفرنسز کو یکجا کیا جائے حالانکہ ہر ریفرنس کی اپنی نوعیت ہے ، وہ عدالتی کارروائی میں بھی الجھاؤ پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر انتخابات سے قبل نیب کیسز کا فیصلہ آگیا تو آئندہ عام انتخابات جتینا تو ایک طرف (ن) لیگ کیلئے اپنے نام کا معیار بر قرار رکھنا بھی مشکل ہوگا۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے قبل از وقت انتخابات کے مطالبے پر کہا کہ میرے خیال میں یہ بہت بڑا رسک ہے اورمیری ذاتی اطلاع کے مطابق پی ٹی آئی اس کیلئے تیار بھی نہیں ۔ انہوں نے پیپلز پارٹی سے رابطوں میں پیشرفت کے حوالے سے کہا کہ وہ ایک ملاقات ہی کافی تھی اب فیصلہ ہونا ہے ،دوستوں نے ذوالفقار علی خان کھوسہ کو فیصلے کا اختیار دے رکھا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…