جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ذاتی مفادات پر ملکی مفادات کو ترجیح دیتے ہیں،شہبازشریف نے پاکستان پہنچتے ہی بڑا اعلان کردیا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کردیا ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجیح ہمیشہ عوامی خدمت اور ملک کی ترقی و خوشحالی رہی ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اصولوں پر مبنی مثبت اورملکی مفادکی سیاست کی ہے، موجودہ دور میں ہونیوالی معاشی ترقی کے بین الااقوامی مالیاتی ادارے بھی معترف ہیں، پالیسیوں کا تسلسل جاری رہا تو پاکستان جلد خطے کی بڑی معاشی قوت ہو گا،

2018ء کے الیکشن میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جائینگے اور سر خرو ہوں گے،2018 کے انتخابات میں محنت، امانت اور دیانت اور عوامی خدمت کی سیاست فتح سے ہمکنار ہوگی۔ وہ لندن سے وا پسی کے بعد مسلم لیگ(ن) کے وفد سے گفتگوکررہے تھے۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) جب بھی اقتدار میں آتی ہے ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوجاتا ہے اور مسلم لیگ(ن) نے اپنے دور حکومت میں عوام کی بے لوث خدمت کی اور آئندہ بھی اس پر کاربند رہیں گے۔پاکستان مسلم لیگ(ن)آج بھی عوام میں سب سے زیادہ مقبول جماعت ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام نے مفاد پرست عناصر کی منفی سوچ کی سیاست کو یکسرمسترد کر دیا ہے۔عوام جھوٹ ، انتشار اور ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والوں کے عزائم کو بھانپ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام ذاتی مفادات کیلئے ترقی کا سفر روکنے والوں کوآئندہ انتخابات میں منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ ہم نے عوام کی ترقی و خوشحالی کا عزم کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست ہمیں خدمت خلق سے نہیں روک سکتی۔مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ذاتی مفادات پر ملکی مفادات کو ترجیح دی، آئندہ بھی عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی مخلصانہ کاوشوں کے باعث ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے

اورملک کو مسائل سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنا مسلم لیگ (ن) کا اعزاز ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے روشن اور تابناک مستقبل کیلئے آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہماری حکومت نے عوام کا معیار زندگی بلندکرنے کیلئے اربوں روپے کے انقلابی پروگرامزشروع کیے ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو سہولتیں مہیا کی گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے باوجودترقیاتی منصوبوں کے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ترقی وخوشحالی کیلئے آئندہ مزید عزم سے عوام کی خدمت کرینگے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…