اتوار‬‮ ، 07 جون‬‮ 2026 

پاکستان میں ’’اسموگ‘‘کی اصل وجہ کیا ہے؟علمائے کرام نے عوام کو انتباہ کردیا،توبہ کا مشورہ

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب بھر میں اسموگ کے باعث مختلف ٹریفک حادثات اور بیماریوں کے پھیلنے کے بعد علمائے کرام نے اسموگ کو آسمانی آفت قرار دیتے ہوئے عوام کو توبہ استغفار اور نماز استسقا ادا کرنے کا مشورہ دیدیا ۔ علمائے کرام کے مطابق اسموگ ایک آسمانی آفت ہے اور اس سے بچنے کا واحد حل اپنے رب کے حضور توبہ ہے جس کیلئے سارے مسلمانوں کو مصلے پر آنا پڑے گا۔ اگرچہ آئندہ کئی روزتک بارش کا کوئی امکان نہیں لیکن نماز استسقا اور توبہ سے بڑی بڑی مصیبتیں ٹل جاتی ہیں

اور اس عمل کی بدولت اللہ کی رحمت سے بارش بھی ہوسکتی ہے اورقوم کو درپیش مسائل سے بھی چھٹکارا مل سکتا ہے۔ جس ملک میں اسلامی نظام کا مذاق اڑایا جائے وہاں اس طرح کی آفات کا وارد ہونا کوئی بڑی بات نہیں، قوم کواپنے اعمال درست کرکے سچی توبہ کرنی چاہئے۔واضح رہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں چھائی اسموگ سے شہری شدید متاثر ہو رہے ہیں، ایک طرف اسپتالوں میں آنکھوں اور سانس کے مریضوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے تو دوسری طرف حد نگاہ کم ہونے سے حادثات بھی بڑھ گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…