منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

موٹر وے پر سفر کرنیوالوں کیلئے خصوصی اعلان

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)شدید سموگ اور دھند کے باعث موٹروے ایم ٹو ،تھری اور فور مختلف مقامات پر ٹریفک کے لئے بند رہا جس کے باعث نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس اور محکمہ موسمیات نے شدید دھند اور سموگ کے باعث شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ۔اتوار کو محکمہ موسمیات کے حکام نے اپنے پیغام میں شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ غیر ضروری سفر

سے اجتناب کریں ، آئندہ ہفتے پنجاب میں ہلکی اور گہری دھند برقراررہنے کا امکان ہے اس لئے ان علاقوں کے سفر سے گریز کریں جہاں شدید دھند اور سموگ کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔حکام نے بتایاکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں اگلے بارہ گھنٹوں کے دوران شدید دھند برقراررہنے کا امکان ہے اورلاہور سے پنڈی بھٹیاں اور پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک موٹر وے پرکل صبح ہلکی اور شدید دھند رہی جس پرشدید سموگ کے باعث موٹروے ایم ٹو لاہور تاکوٹ مومن اور ایم تھری فیصل آباد تا پنڈی بھٹیاں بڑی گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند کردی گئی۔موٹروے پولیس کے کنٹرول روم کے مطابق موٹروے کے ان حصوں میں حدنگاہ صفر ہے۔دریں اثناء موٹروے پولیس کے حکام نے سموگ کے باعث دوران سفر احتیاطی تدابیراختیار کرنے کی ہدایت کی ٗجڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد کے ٹریفک حکام نے بھی شہریوں کو ہدایت کی کہ شہری سموگ کے اثرات سے بچنے کے لئے عینک اور ماسک کا استعمال کریںاورسفرکے دوران اور بعد میں آنکھو ں کو پانی سے دھوئیں۔انھوں نے بھی غیر ضروری سفر اورطویل سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…