اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

اللہ سے دوستی کرلو ساری مشکلات سے نجات مل جائیگی، تبلیغی اجتماع میں کتنے لاکھ لوگ شریک ہیں، حیران کن اعداد و شمار

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائے ونڈ (مانیٹرنگ ڈیسک)رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کی مختلف نشستوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد ابراہیم دہلوی،مولانا طارق جمیل ،امیر جماعت حاجی عبدالوہاب و دیگر نے کہا ہے کہ اللہ سے دوستی کرلو ساری مشکلات سے نجات مل جائیگی ،اپنی زبان کو قابو میں رکھو ،مغفرت کیلئے سب سے بڑا عمل اپنی زبان سے کسی کو نقصان نہ پہنچاؤ ،خود کو اور اپنی نسلوں کو غیبت سے بچاؤ معاشرہ سلجھ جائیگا معاشرے میں امن قائم ہو جائیگا ۔

مقررین نے کہا کہ اپنے دلوں کو کدرتوں اور بغض سے پاک رکھو اللہ کی رحمت نازل ہوگی سارا اسلام ،سارا دین اور ساری تبلیغ صرف دو عمل پر مشتمل ہے زبان کی حفاظت اور دل کا صاف ہونا ۔زندگی کا جتنا وقت حضور اکرم ؐ کی محبت اور پیروی میں خرچ ہوگا وہی نفع کا سبب بنے گا ،دنیا کی محبت سے نجات حاصل کرلو ،زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں اپنے کپڑوں کو پاک رکھنے کیساتھ اپنے دلوں کو بھی صاف رکھو جس سے تہمارا تن اور من صاف ہو جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا کی محبت میں دین کو فراموش کردیا گیا ہے مصائب اور آلام کے پہاڑ ٹوٹ رہے ہیں جسکی سب سے بڑی وجہ مسلمانوں کے دلوں کا نفرتوں سے بھرا ہونا ہے جب تک دلوں میں اسلام نہیں آتا ہماری عملی زندگی بیکار ہے ،اخلاق اسلامی بنیادی اکائی ہے اگر اس کو ہی چھوڑ دیا تو پھر باقی معاملات کیسے پایہ تکمیل تک پہنچیں گے ۔عبادات کیساتھ ساتھ معاملات کی حفاظت کرنا ضروری ہے دنیا میں اگر کوئی نقل کرتا پکڑا جائے تو اسکو کمرہ امتحان سے نکال دیا جاتا ہے لیکن اگر کوئی آقائے کائنات ؐ کی نقل کرے تو اسکے لئے کامیابی ،کامرانی کی گارنٹی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نبی اکرمْ ؐ کی سنتوں اور حرمت کے محافظ بن جاؤ دنیا بھی سنور جائیگی اور آخرت بھی ۔ختم نبوت کے عقیدے کے بغیر سارے اعمال فارغ ہیں اپنے عقیدوں کو درست کرلو ۔

نبی اکرمؐ کے طریقے اور سنت کے بغیر کیا جانیوالا عمل غارت ہے نبی کریمؐ کے ادب کے بغیر کوئی کامیابی نہیں مل سکتی عقیدہ ختم نبوت کو عام کرو گھروں میں بازاروں میں دوستوں میں محافل میں عام کرو اسی میں کامیابی ہے اللہ تک پہنچنے کا واحد ذریعہ آقائے کائنات ؐ ہیں صورت محمدؐ اور سیرت محمد ؐ کو اپنا لو ۔مقررین نے مزید کہا کہ کسی کی عزت نفس مجروح نہ کرو انسانیت کی عزت کرو اللہ سے دوستی کرو وہ سخی ہے اور وہ کسی سے دوستی توڑتا نہیں کسی کو مایوس نہیں کرتا اور نہ ہی اللہ کسی بخیل سے دوستی کرتا ہے

لوگوں کے کام آؤ یہی انسانیت کا فلسفہ ہے کوئی ضرورت مند آئے تو اسکی تذلیل نہ کرو اسکا ادب کرو اسکی داد رسی کرو اسکی معاونت کرو کیونکہ اللہ نے تمہیں اس قابل بنایا ہے تو اسکو تیر ے پاس بھیجا ہے افسوس ناک امر ہے کہ فیکٹری کے مینجر کی تنخواہ ایک لاکھ روپے سے زیادہ جبکہ فیکٹری کے امام مسجد کی تنخواہ صرف چھ ہزار روپے یہ ظلم بند کرو علما کی عزت کرو اللہ راضی ہو جائیگا ۔تبلیغی اجتماع میں شرکاء کی تعداد 7لاکھ سے تجاوزکرگئی ۔پنڈال میں جگہ کم پڑ جانے سے لوگوں نے راستوں پر بسترے لگا لئے ،

مہمانوں کی آمد کا سلسلہ آج اتوار بھی جاری رہے گا ۔تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ اتوارکو اختتامی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہو جائیگا ۔اختتامی دعا کے بعد تبلیغی زائرین ملک بھر میں دعوت وتبلیغ کیلئے روانہ ہوجائیں ۔خصوصی ٹرینیں اتوارکو زائرین کو لیکر واپس سند ھ روانہ ہو جائیں گی۔ تبلیغی جماعت کا اگلا مرحلہ جمعرات کو شروع ہوگا ۔ایک اندازے کے مطابق اختتامی دعا میں 9لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے ۔اختتامی دعا میں ملک کی اہم شخصیات کی آمد کے پیش نظر خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ حلقہ خواص میں عام لوگوں کا داخلہ سختی سے بند ہے ۔جبکہ حلقہ بیرون میں غیر ملکی مہمانوں کی آمد کا سلسلہ ہفتہ کی شب تک جاری رہے سب سے زیادہ براعظم افریقہ سے مندوبین رائے ونڈ اجتماع گاہ میں پہنچے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…